Live Updates

خو شحالی کاکوئی راستہ کوٹ لکھپت کی طرف نہیں جاتا ،اربوں کی کرپشن کرنیوالے ضرور جیل جاتے ہیں ‘ ہمایوں اختر

اپوزیشن کے ارسطو بے بنیاد پراپیگنڈا کر کے عوام میں مایوسی پھیلانے کی ناکام کوششیں کر رہے ہیں ‘ سینئر مرکزی رہنما

جمعرات 12 ستمبر 2019 15:01

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 ستمبر2019ء) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنماو سابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر خان نے کہا ہے کہ ملکی سالمیت اور خو شحالی کا کوئی راستہ کوٹ لکھپت جیل کی طرف نہیںجاتاالبتہ اربوں کی کرپشن کرنے اورملک وقو م کی قسمت کوکھوٹہ کرنے والے ضرور کوٹ لکھپت جیل میں جاتے ہیں ،اپوزیشن پریشان ہے کہ ایک سال میں حکومت کا کرپشن کوکوئی سکینڈل کیوں سامنے نہیں آیا ،اپوزیشن کے ارسطو معیشت کی ناکامی کے حوالے سے بے بنیاد پراپیگنڈا کر کے عوام میں مایوسی پھیلانے کی ناکام کوششیں کر رہے ہیں ۔

ان خیالات کا اظہارا نہوں نے ایک تقریب میں شرکت کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ ہمایوں اختر خان نے کہا کہ اپوزیشن اس فارمولے پر عمل پیرا ہے کہ اتنا پراپیگنڈا کرو او رجھوٹ بولو کہ یہ سچ لگنے لگے لیکن اب عوام با شعور ہو چکے ہیں وہ ان کے دھوکے میں نہیں آئیں گے۔

(جاری ہے)

حالات مشکل ضرور ہیں لیکن ہم مایوس نہیں اور بہتری کیلئے اٹھائے جانے والے اقدامات نتیجہ خیز ثابت ہو رہے ہیں او ران کے اثرات بھی سامنے آرہے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے رہنمائوں کایہ کہنا ہے کہ ملکی سالمیت ار خوشحالی کے راستے کوٹ لکھپت جیل کی طرف جاتے ہیں انتہائی مضحکہ خیز ہے ۔ اس طرح کے بیانات سے عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکی جا سکتی ہے اور نہ ہی اربوں روپے کی کرپشن کے کیسوں پر مٹی ڈالی جا سکتی ہے ۔ انہوںنے کہا کہ موجودہ حکومت نے معیشت کو درست سمت گامزن کرنے اور اپنے پائوں پر کھڑا کرنے کیلئے غیر معمولی فیصلے کئے ہیںاور اس طرح کے اقداما ت وزیر اعظم عمران خان جیسا نڈر اور دلیر لیڈر ہی کر سکتا ہے۔ ہر مشکل کے بعدآسانی آتی ہے اور حکومت انشا اللہ اپنے وعدے کے مطابق نہ صرف ملک کو ترقی یافتہ ممالک کی صف میں شامل کرے گی بلکہ کرپشن کے ناسور کے بیج کو بھی اس دھرتی سے نا پید کردیا جائے گا ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات