پارکوں میں شادی ، دیگر تقریبات کی فیس بڑھا نے کیخلاف تحریک التوائے کار پنجاب اسمبلی میں جمع

جمعرات ستمبر 14:59

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 ستمبر2019ء) پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی کی جانب سے پارکوں میں شادی اور دیگر تقریبات کی فیس بڑھا نے کے خلاف تحریک التوائے کار پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کر ادی گئی ۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ (ن) کی رکن اسمبلی رابعہ فاروقی کی جانب سے جمع کرائی گئی تحریک کے متن میں کہا گیا ہے کہ پی ایچ اے نے مہنگائی میں پسے عوام پر ایک اور بوجھ ڈال دیا ہے ،اے کیٹیگری کی فیس 23ہزار 100 روپے سے بڑھا کر 34 ہزار ،بی کیٹیگری کی فیس 15 ہزار 400 روپے سے بڑھا کر 24 ہزار720 روپے ،سی کیٹیگری کی فیس 7700 بڑھا کر 15 ہزار 440 روپے کر دی گئی ہے ۔پارکوں میں فوٹو گرافی کی فیس کو 23 ہزار سے بڑھا کر 30 ہزار کر دیا گیا ہے ۔