کارپٹ کی تین روزہ37ویں عالمی نمائش 15اکتوبر سے لاہور میں شروع ہو گی

متعدد ممالک کے خریداروں نے نمائش میں شرکت کی یقین دہانی کر ادی ‘ ترجمان

جمعرات 12 ستمبر 2019 14:59

کارپٹ کی تین روزہ37ویں عالمی نمائش 15اکتوبر سے لاہور میں شروع ہو گی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 ستمبر2019ء) پاکستان کارپٹ مینو فیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن اور ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان کے اشتراک سے کارپٹ کی تین روزہ 37ویں عالمی نمائش 15اکتوبر سے لاہور میں شروع ہو گی جس کیلئے متعدد ممالک کے خریداروں نے شرکت کی یقین دہانی کر ادی ہے ۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق 15سے 17اکتوبر تک لاہور میں منعقد ہونے والی نمائش میں پاکستانی کارپٹ کے جدید ڈیزائنوں سے مزین انتہائی اعلیٰ معیارکی مصنوعات کے درجنوں سٹالز لگائے جائیں گے ۔

غیر ملکیوںکی دلچسپی کو دیکھتے ہوئے یہ کہا جا سکتا ہے کہ امسال نمائش میں گزشتہ سالوں کی نسبت زیادہ سودے ہونے کا امکان ہے جس سے کارپٹ انڈسٹری کو سہارا ملے گا ۔ ترجمان کے مطابق پہلے فیز میںغیر ملکی خریداروںکیلئے ہاسپیٹلٹی پیکج کے اعلان کے بعد تیاریاں زور وشور سے جاری ہیںاور اس کیلئے ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان سے بھرپور تکنیکی معاونت حاصل کی جارہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :