Live Updates

جنوبی ایشیاء میں پائیدار امن کے لیے مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قرار دادوں اور کشمیر یوں کی امنگوں اور خواہشات کے مطابق حل کرنا ہوگا‘سید مجاہد عباس نقوی

جمعرات 12 ستمبر 2019 15:02

ہٹیاں بالا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 ستمبر2019ء) ہٹیاں بالا کی ممتاز سیاسی وسماجی شخصت سید مجاہد عباس نقوی نے کہا کہ جنوبی ایشیاء میں پائیدار امن کے لیے مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قرار دادوں اور کشمیر یوں کی امنگوں اور خواہشات کے مطابق حل کرنا ہوگا۔ مودی نے جنوبی ایشیا کو تباہی کے دہانے پر لا کر کھڑا کر دیا ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں 37 A اور کرفیوسے انسانی حقوق کی سنگین ترین خلاف ورزیاں ہوہی ہیں عالمی دنیا توجہ دے۔

ڈیڑھ ارب انسان کا جنگ سے متاثر ہونے کا خدشہ ہے انھوں نے کہا کہ مودی طاقت جبر اور غرور میں مقبوضہ کشمیر کے اندر کرفیو لگا رہا ہے آئین کی دھجیاں اڑا کر آرٹیکل 370 اور 35 A کا استعمال کر کے وادی کو جیل خانہ بنا دیا جو ہندوستان کی تباہی و بربادی کا سبب بن جائے گا۔

(جاری ہے)

مسلہ کشمیر علاقائی نہیں بلکہ بین الاقوامی ہے جو کہ ڈیڑھ کروڑ انسانی جانوں کی زندگی اور موت کا سوال ہے۔

انھوں نے کہا کہ عالم اسلام اقوام متحدہ یورپی ممالک اور پوری دنیا خاموشی سے مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں کی نسل کشی کو دیکھ رہی ہے۔ بھارت پر فوجی حملہ اور کشمیریوں کی مدد کے لیے جہاد فرض ہوچکاہے مقبوضہ کشمیر کی طرح کشمیری اور پاکستان نوجوان سروں پر کفن باندھ لیں۔ عمران خان کی واحد حکومت ہے جس نے مسلہ کشمیر پر اپنا کلیدی کردار ادا کیا بھارت سے مذاکرات کا اب کوئی فائدہ نہیں پانی سر سے گزر گیا ہے مودی نے مقبوضہ کشمیر میں کرفیو، بلیک کائونٹ دکانیں بازار بند سکول کالج سرکاری دفاتر بند سکول انٹر نیٹ موبائل سروس معطل، نمازیوں کو نماز پڑھنے کی اجازت نہیں بچوں کے لیے دودھ کی بھی قلت پیدا ہوگئی وادی میں خوراک ادویات ناپید ہونا شروع ہوگئی ہیں قیامت کا سماں ہے۔

مگر اقوام متحدہ خاموش تماشائی بنا ہوا دیکھ رہا ہے اور عالمی بے حسی افسوسناک ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات