غیر ملکی سرمایہ کاری میں کمی تشویشناک اضافہ کیلئے اقداما ت کیے جائیں ‘راجہ عدیل

گیس و بجلی کی قیمتوں میں کمی وغیر ملکی سرمایہ کاروں کو مراعات سے ہی غیر ملکی سرمایہ کاری بڑھے گی‘نائب صدر لوہا مارکیٹ شہید گنج

جمعرات 12 ستمبر 2019 15:13

غیر ملکی سرمایہ کاری میں کمی تشویشناک اضافہ کیلئے اقداما ت کیے جائیں ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 ستمبر2019ء) تاجر رہنما انجمن تاجران لوہا مارکیٹ شہید گنج لاہورکے سینئر نائب صدرراجہ عدیل نے کہا ہے کہ ملک میں مہنگائی اور مجموعی معاشی صورتحال دن بدن تشویشناک ہوتی جارہی ہے جس سے عوام اور کاروباری برادری میں اضطراب بڑھ رہا ہے ،سینٹ میں حکومت کے اس اعتراف کہ ملک میں مالی سال 2018-19کے پہلے 10ماہ میں غیر ملکی براہ راست سرمایہ کاری میں50.7فیصد کمی آئی ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوںنے شہید گنج کے تاجروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔راجہ عدیل اشفاق نے کہا کہ حکومت کے سخت اقدامات سے بیرونی سرمایہ کاری میں کمی ہوئی ہے غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ کیلئے مناسب و ساز گار ماحول ازحد ضروری ہے ۔ صنعتی مقاصد کیلئے بجلی و گیس کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کی وجہ سے غیر ملکی سرمایہ متاثر ہورہی ہے ،غیر ملکی سرمایہ کاروں کو پاکستان کے اندر نئی صنعتوں کے قیام اور سرمایہ کاری کی ترغیب دینے کیلئے صنعتی مقاصد کیلئے گیس و بجلی کی قیمتوں میں کمی اورنئی انڈسٹریل زون میں اراضی کی فراہمی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کو مراعات دینے سی ہی غیر ملکی سرمایہ کاری بڑھے گی۔

(جاری ہے)

غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ کیلئے حکومت کو مثبت اقدامات اٹھانا ہونگی اسی طرح ملک ترقی و خوشحالی کی راہوںپر گامزن ہوگا۔