چیئر پرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد کو عہدے سے ہٹانے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع

جمعرات ستمبر 15:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 ستمبر2019ء) چیئر پرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد کو عہدے سے ہٹانے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروادی گئی ۔ مسلم لیگ (ن) کی رکن اسمبلی عظمی بخاری کی جانب سے جمع کروائی گئی قرار داد کے متن میں کہاگیا کہ پنجاب کی8چائلڈ بیوروزمیں بچوں سے مشقت لی جاتی 'بدتر ین تشدد اور غیر معیاری کھانا دیا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

یہ ایوان چائلڈ پروٹیکشن بیوروز کی موجودہ صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کرتا ہے۔ قرار داد میں مطالبہ کیا گیا کہ معصوم بچوں کو مزید مظالم سے بچانے کیلئے چائلڈ پروٹیکشن بیور و کی چیئر پر سن سارہ احمد سمیت تمام ذمہ داروں کو بر طرف کیا جائے۔ چائلڈ پروٹیکشن بیوروز میں پیش آنے والے واقعات کی جوڈیشل انکوائری بھی کروائی جائے ۔ کسی اہل شخص کو چائلڈ پروٹیکشن بیور و میںچیئر پر سن کی ذمہ داری دی جائے اور اپوزیشن سمیت تمام اراکین اسمبلی کو بھی صوبہ بھر میں چائلڈ پروٹکیشن بیور و کے دوروں کی بھی اجازت دی جائے۔