ایوان صنعت و تجارت کے انتخابات میں ایسوسی ایٹ اور کارپوریٹ کلاس کے تمام امیدوار بلا مقابلہ منتخب ہو گئے

( آج) کارپوریٹ اور پیر کو ایسوسی ایٹ کلاس کے الیکشن نہیں ہوں گے، ترجمان الیکشن کمیٹی

جمعرات ستمبر 15:00

فیصل آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 ستمبر2019ء) فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے سالانہ انتخابات میں کارپوریٹ اور ایسوسی ایٹ کلاس کے تمام ممبران بلامقابلہ منتخب ہوگئے ہیں۔ ایف سی سی آئی کے الیکشن کمیشن کے ترجمان نے بتایا کہ کارپوریٹ اور ایسوسی ایٹ کی سات سات اور خواتین کے لئے مختص ایک نشست سے ریٹائر ہونے والے ایگزیکٹو ممبران کی خالی ہونے والی 15 نشستوں کے لئے عورتوں کے لئے ایک جبکہ کارپوریٹ اور ایسوسی ایٹ کلاس کے لئے بالترتیب 8 اور 20کاغذات نامزدگی موصول ہوئے جن کی جانچ پڑتال کے دوران کارپوریٹ کلاس کے لئے ملنے والے 8کاغذات نامزدگی میں سے ایک امیدوار کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیئے گئے۔

اسی طرح اس کیٹیگری کی سات نشستوں کیلئے سات امیدوار ہی میدان میں رہ گئے تھے جن کی جانچ پڑتال کے دوران ایسوسی ایٹ کلاس کے 19 امیدواروں میں سے نو کے کاغذات نامزدگی مسترد ہو گئے جبکہ دس امیدوار میدان میں تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ دس میں سے بھی تین امیدواروں نے اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے لئے اس طرح اس کیٹیگری کی سات نشستوں کیلئے بھی صرف سات امیدوار میدان میں رہ گئے لہٰذا اب ۱ٓج 14اور 16ستمبر کو کارپوریٹ اور ایسوسی ایٹ کلاس کے امیدواروں کے انتخاب کیلئے پولنگ نہیں ہو گی۔

انہوں نے بتایا کہ کارپوریٹ کلاس کیلئے شیخ محمد امین آف میسرز مہربان فیبرکس (پرائیویٹ) لمیٹڈ ،محمود الحسن آف میسرز نیشی ٹیکس انٹر پرائزز ، عارف احسان ملک آف میسرزالغنی انٹر نیشنل ، شیخ خلیل قیصر آف میسرز شمس برادرز (پرائیویٹ) لمیٹڈ، محمد عبداللہ قادری آف میسرز ستارہ لیبلز (پرائیویٹ) لمیٹڈ ، کاشف ضیاء آف میسرز لاہور فیشنز، عبدالرحمن آف میسرز فاسٹ فیڈ (پرائیویٹ) لمیٹڈ کے کاغذات درست قرار دیئے گئے جبکہ اس کیٹیگری کے صرف ایک امیدوار محمد اسلم آف میسرز پاور کیمیکل انڈسٹریز (پرائیویٹ) لمیٹڈکے کاغذات مسترد ہوئے۔

انہوں نے بتایا کہ ایسوسی ایٹ کلاس کی سات نشستوں کیلئے 19امیدواروں میں سی9کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیئے گئے تھے تاہم اس کیٹیگری کے رانا محمد سکندر اعظم آف میسرز رائو کارپوریشن ، چوہدری طلعت محمودآف میسرز طلعت محمود کٹ پیس ڈیلر ، محمد بابر شہزادآف میسرز بابر شہزاد اینڈ ثاقب شہزاد ، ایوب اسلم منج آف میسرز منج کمیشن شاپ، خرم اخلاق آف میسرز مبارک ٹیکسٹائل، ڈاکٹر سجاد ارشد آف میسرز ڈاکٹر سجاد ارشد پولٹری فارم، خرم شہزاد آف میسرز پیپر کلب ، اشفاق اشرف آف میسرز اشرف اینڈ کمپنی، طاہر یامین آف میسرز ایم یامین ٹریڈرز ، محمد تنویر ریاض آف میسرز فرینڈز ٹریڈرز کے کاغذات نامزدگی درست پائے گئے ان میں سے بھی تین امیدوار وں خرم شہزاد آف میسرز پیپر کلب، طاہر یامین آف میسرز ایم یامین ٹریڈر اورمحمد تنویر ریاض آف میسرز فرینڈز ٹریڈرز نے اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے لئے اس طرح اس کیٹیگری میں بھی سات نشستوں کیلئے سات امیدوار ہی میدان میں رہ گئے جن کو غیر سرکاری طور پر بلامقابلہ کامیاب قرار دے دیا گیاہے۔

انہوں نے بتایا کہ اسی طرح خواتین کیلئے مختص ایک نشست کیلئے محترمہ قراة العین آف میسرز ایتھم کالج پہلے ہی غیر سرکاری طور پر بلامقابلہ کامیاب قرار دی جا چکی ہیں۔