ننکانہ صاحب: ذخیرہ اندوزوں اور گراں فروشوں کے خلاف ایف آر درج کروائی جائیں: ڈپٹی کمشنر

ڈپٹی کمشنر راجہ منصور احمدنے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو ہدایت کی کہ روزانہ کی بنیاد پر دکانوں ،سپر سٹورز ، سبزی فروشوں،چکن شاپس کے اچانک دورے کریں

Muhammad Irfan محمد عرفان جمعرات 12 ستمبر 2019 15:04

ننکانہ صاحب: ذخیرہ اندوزوں اور گراں فروشوں کے خلاف ایف آر درج کروائی ..
ننکانہ صاحب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین،12ستمبر 2019ء، نمائندہ خصوصی،عبدالقدوس ملک) ننکانہ صاحب میں ذخیرہ اندوزوں اور گراں فروشوں کے خلاف بھرپور انداز سے کریک ڈاؤن شروع کر دیا گیا ہے۔ تفصیل کے مطابق ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب نے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹ صاحبان اشیائے خوردونوش کی سرکاری نرخوں پر فراہمی کو یقینی بنائیں اورناقص گھی و آئل سمیت دیگر ملاوٹ شدہ اشیائے خوردونوش کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھیں۔

(جاری ہے)

روزانہ کی بنیاد پر دکانوں ،سپر سٹورز ، سبزی فروشوں،چکن شاپس کے اچانک دورے کریں۔ ذخیرہ اندوزوں اور گراں فروشوں کے خلاف ایف آئی آرز درج کروائیں۔ ان خیالات کا اظہارڈپٹی کمشنر ننکانہ راجہ منصور احمد نے ضلع بھر میں جاری گراں فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ننکانہ راجہ منصوراحمد نے ضلع بھر کے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کوہدایات جاری کیں کہ اشیائے خوردونوش کی ریٹ لسٹ نمایاں جگہ پرآویزاں نہ کرنے والوں، مقررہ نرخوں سے زائد وصول کرنے والوں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے اور ان کے خلاف ایف آئی آر درج کروائی جائیں۔