کے پی سے جتنے بھی کیس آتے ہیں ان میں "Her" کی جگہ "His" لکھا ہوتا ہے، جسٹس گلزار احمد

وکیل خاتون سائلہ کیلئیHis کا لفظ استعمال کرتے رہے،"His" نہیں Her ہوتا ہے، ریمارکس

جمعرات 12 ستمبر 2019 15:05

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 ستمبر2019ء) سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ کے پی سے جتنے بھی کیس آتے ہیں ان میں "Her" کی جگہ "His" لکھا ہوتا ہے، وکیل خاتون سائلہ کیلئیHis کا لفظ استعمال کرتے رہے،"His" نہیں Her ہوتا ہے۔ جمعرات کو سپریم کورٹ میں کے پی کے سے تنخواہ کے معاملے پر کیس کی سماعت جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے کی۔

دوران سماعت جسٹس گلزار احمد نے دلچسپ ریمارکس دیئے کہ وکیل خاتون سائلہ کیلئیHis کا لفظ استعمال کرتے رہے،"His" نہیں Her ہوتا ہے۔ انہوںنے کہاکہ کے پی سے جتنے بھی کیس آتے ہیں ان میں "Her" کی جگہ "His" لکھا ہوتا ہے۔ ایڈووکیٹ جنرل کے پی نے کہا کہ خاتون تہمینہ ساجد شیخ کا دعویٰ تھا کہ اس نے 2012 سے 2016 تک ڈیوٹی کی جبکہ اسے سیلری نہیں دی گئی۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ ڈیوٹی کا ریکارڈ سیکریٹری ہیلتھ کے پی کی سربراہی میں ہونے والی میٹنگ میں پیش کیا گیا۔

ایڈووکیٹ جنرل کے پی نے کہاکہ اس عرصے کی تنخواہیں مشروط طور پر ادا کر دی گئی ہیں ،تنخواہیں اس عدالت کے فیصلے سے مشروط ہیں۔ایڈووکیٹ جنرل کے پی نے کہاکہ ایوب میڈیکل کالج بھی کے پی حکومت کے ماتحت ہے۔ عدالت نے کہاکہ تنخواہیں ادا کی جا چکی ہیں اب اس خاتون کا کوئی دعویٰ نہیں ہے،خاتون کو سولویں گریڈ میں ترقی بھی مل چکی ہے، لہٰذا کے پی حکومت کی اپیل مسترد کی جاتی ہے۔