الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخواہ کے بلدیاتی قوانین میں ترمیم سے متعلق کیس میں خیبرپختون خوا حکومت کو 30ستمبر تک وقت دیدیا

جمعرات ستمبر 15:05

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 ستمبر2019ء) الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخواہ کے بلدیاتی قوانین میں ترمیم سے متعلق کیس میں خیبرپختون خوا حکومت کو 30ستمبر تک وقت دیدیا ۔ جمعرات کو ممبر پنجاب الطاف ابراہیم قریشی کی سربراہی میں 2 رکنی کمیشن نے کیس کی سماعت کی ۔ دور ان سماعت خیبرپختونخواہ حکومت کی طرف کی سے وزیراعلی کے سپیشل سیکرٹری الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے ۔

(جاری ہے)

خیبرپختونخواہ حکومت نے بلدیاتی قوانین میں ترمیم سے متعلق نوٹیفکیشن جمع کرانے کے لیے ایک بار پھر مہلت مانگ لی۔سپیشل سیکرٹری نے کہاکہ جے یو آئی (ف )کے رہنما اکرم خان درانی کی درخواست پر پشاور ہائیکورٹ نے نوٹیفکیشن جاری کرنے سے متعلق اسٹے آرڈر دیا ہے۔الیکشن کمیشن نے وزیر اعلیٰ کے سپیشل سیکرٹری سے استفسار کیا کہ آپ کب تک نوٹیفکیشن جاری کریں گے۔ بتایاگیاکہ پشاور ہائیکورٹ میں لوکل گورنمنٹ نوٹیفکیشن جاری کرنے سے متعلق کیس کی سماعت 24 ستمبر کو ہوگی،الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا حکومت کو 30ستمبر تک کا وقت دے دیا۔بعد ازاں الیکشن کمیشن نے کیس کی سماعت 30 ستمبر تک ملتوی کر دی