Live Updates

ن لیگ کا عوامی دباؤ کے ذریعے عمران خان سے استعفیٰ لینے کے آپشن پر غور

لوگوں میں بے چینی بڑھ چکی ہے،عوام دباؤ سے حکومت مستعفی ہو جائے گی، اگلا سال الیکشن کا ہے۔ احسن اقبال کی پیشگوئی

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعرات 12 ستمبر 2019 15:34

ن لیگ کا عوامی دباؤ کے ذریعے عمران خان سے استعفیٰ لینے کے آپشن پر غور
اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔12 ستمبر 2019ء) سابق وزیر داخلہ احسن اقبال نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے ساتھ ڈیل کی خبروں کو مسترد کر دیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق احسن اقبال نے کہا کہ نواز شریف کی اپیل کی سماعت پر ڈیل کا پراپیگنڈا کر کے عدلیہ پر دباؤ ڈالا جا رہا ہے۔ڈیل کا شور مچا کر ن لیگ کو متنازع بنایا جا رہا ہے۔لاک ڈاؤن کے حوالے سے اے پی سی میں حتمی فیصلہ ہو گا۔

بطور جنرل سکرٹری مجھے نواز شریف کا لاک ڈاؤن کے حوالے سے کوئی پیغام نہیں ملا۔مجلس عاملہ میں یہ فیصلہ ہوگا اور نواز شریف کی رائے بھی سامنے آئے گی۔مولانا فضل الرحمن،شہباز شریف اور بلاول بھٹو اے پی سی کی تاریخ پر مشاورت کریں گے۔لاک ڈاؤن کا فیصلہ مولانا صاحب نے کیا، پیپلز پارٹی بھی اپنے فیصلوں میں آزاد ہے۔

(جاری ہے)

سابق وزیر داخلہ احسن اقبال کا کہنا ہے کہ لوگوں میں بے چینی بڑھ چکی ہے۔

عوام دباؤ سے حکومت مستعفی ہو جائے گی۔احسن اقبال نے مزید کہا کہ عوامی دباؤ کے ذریعے عمران خان سے استعفیٰ لینے کا آپشن زیر غور ہے۔احسن اقبال نے پیشگوئی کی ہے کہ اگلا سال الیکشن کا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ نیب کو شاہد خاقان عباسی، مفتاح اسماعیل اور میری کرپشن نظر آتی ہے۔نیب نے وزیراعظم کو طلب کیوں نہیں کیا؟۔خیال رہے اس سے قبل بھی احسن اقبال عمران خان نے استعفیٰ کا مطالبہ کر چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت معیشت کونہیں بچاسکتی، تومستعفی ہوجائے، اقتصادی اعشاریے الارمنگ صورتحال پر پہنچ گئے،شرح نموکریش کرچکی ہے،600ارب ٹیکس شارٹ فال ہے،10ہزار ارب کے قرضے لیے گئے،بجٹ خسارہ 8.9فیصد تک پہنچ چکا،روپیہ 40روپے گرگیا،10لاکھ لوگ بیروزگار ہوچکے،کسی ملک کی معیشت3.5فیصد ایک سال میں گرنے کی دنیا میں کوئی مثال نہیں ،یہ ریکارڈ نیا پاکستان کی ٹیم نے بنا دیا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات