اسرائیلی فوج کا غزہ سے تین گولے داغے جانے کا دعویٰ

غزہ کی پٹی سے اسدود اور عسقلان شہروں پر فلسطینی مزاحمت کاروں نے میزائل داغے،اسرائیلی فوج

جمعرات 12 ستمبر 2019 15:45

اسرائیلی فوج کا غزہ سے تین گولے داغے جانے کا دعویٰ
مقبوضہ غزہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 ستمبر2019ء) قابض صہیونی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی سے یہودی کالونیوں کی طرف تین گولے داغے گئے جنہیں اسرائیلی آئرن ڈوم کی مدد سے فضاء میں تباہ کردیا گیا۔

(جاری ہے)

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیلی فوج کے ترجمان کا کہنا تھا کہ غزہ کی پٹی سے بالمقابل کی یہودی کالونیوں میں داغے گئے۔ گولہ باری کے فوری بعد اسرائیلی فوج نے خطرے کے سائرن بجائے۔ادھراسرائیلی فوج کی طرف سے کہا گیا کہ دو روز قبل غزہ کی پٹی سے اسدود اور عسقلان شہروں پر فلسطینی مزاحمت کاروں نے میزائل داغے۔

متعلقہ عنوان :