قتل ہونے والی سابق ایم پی اے کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں اہم انکشافات

پروین سکندر گل کے سر پر آہنی ہتیھیار سے 2 وار کیے گئے،جسم پر تشدد کے کئی نشانات موجود ہیں۔موت ہونے کے بعد خاتون کے ہاتھ پاؤں باندھ دئیے گئے۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعرات 12 ستمبر 2019 15:50

قتل ہونے والی سابق ایم پی اے کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں اہم انکشافات
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔12 ستمبر 2019ء) سابق ایم پی اے پروین سکندر کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آ گئی۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پروین سکندر گل کی موت سر پر لگنے والی ضرب سے ہوئی۔پروین سکندر گل کے سر پر آہنی ہتیھیار سے 2 وار کیے گئے۔سر پر ضربیں موت کا باعث بنی۔خاتون ایم پی اے کی موت واقع ہونے کے بعد گلے میں پھندا پھنسایا گیا۔

پوسٹ مارٹم رپورٹ میں مزید انکشاف کیا گیا ہے کہ پروین سکندر گل کے جسم پر بھی تشدد کے نشانات موجود ہیں،ملزم نے مقتولہ کے ہاتھ پاؤں بھی باندھ دئیے تھے۔گذشتہ روز مقتولہ کے قتل کے ایک دن پہلے کی ویڈیو سامنے آئی تھی۔ویڈیو میں مقتولہ نے اپنی بھیتجی کو خدشات سے آگاہ کیا تھا۔ویڈیو میں پروین سکندر نے اہم رازوں سے پردہ بھی اٹھایا تھا۔

(جاری ہے)

انہوں نے مذکورہ ویڈیو میں گھر میں ہونے والی وارداتوں سے متعلق انکشاف کیا تھا۔

پروین سکندر گل کے گھر کے اندر 4 وارداتیں ہوئی تھیں۔چور 4 وارداتوں میں 35 ہزار ڈالر،2 لاکھ نقدی اور اسلحہ کا لائنسس لوٹ کر لے گئے تھے۔ پروین سکندر نے گھر میں داخل ہونے والے دروازے پر لاک نہ ہونے کا بھی اشارہ دیا۔انہوں نے دیوار میں موجود اے سی کے سوراخ کی بھی نشاندہی کی۔ پروین سکندر نے بھی بتایا کہ جب وہ سو رہی تھیں تو کٹر سے ان کی جیب کاٹی گئی۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ پروین سکندر نے چور کو پکڑوانے کے لیے گھر میں کیمرے لگوائے تھے۔چوروں نے ہر واردات میں سی سی ٹی وی فوٹیج کیمروں کا رخ موڑ دیا۔واضح رہے کہ مسلم لیگ (ق) کی رہنما پروین سکندر لاہور کے علاقے نصیر آباد میں واقع اپنے گھر میں مردہ حالت میں پائی گئیں تھیں۔، حملہ آور نے رسی سے گلا گھونٹ کر انھیں قتل کیا تھا۔