ضلع جہلم کے محکمہ صحت کو شاندار کارکردگی پر اعلیٰ اعزاز سے نواز دیا گیا

پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے اعلیٰ کارگزاری دکھانے پر ضلع جہلم کو پنجاب بھر میں تیسرے نمبر پر قرار دے دیا

جمعرات ستمبر 15:57

ضلع جہلم کے محکمہ صحت کو شاندار کارکردگی پر اعلیٰ اعزاز سے نواز دیا ..
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین،12ستمبر 2019ء، نمائندہ خصوصی، احسن وحید) پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے اعلیٰ کارگزاری دکھانے پر ضلع جہلم کو پنجاب بھر میں تیسرے نمبر پر قرار دے دیا ہے۔ یہ اعزار بلا شبہ پیشہ ورانہ کارکردگی اور دستیاب وسائل کا درست استعمال ہے۔ محکمہ صحت نے ڈپٹی کمشنر جہلم اور سی او ہیلتھ جہلم کی رہنمائی میں شب و روز محنت کرکے محکمہ صحت کے نام کو روشن کیا ہے۔

(جاری ہے)

پی ایچ سی نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جہلم کی شاندار کارگزاری پر مذکورہ ہسپتال کو پنجاب بھر میں تیسرے نمبر پر قرار دیا ہے۔موجودہ اعزاز ڈپٹی کمشنر جہلم سیف انور جپہ کی مسلسل کاوش کا نتیجہ ہے۔ بلاشبہ آفیسر مذکور محکمہ صحت کو اپنی خصوصی توجہ سے نواز رہے ہیں۔ سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر محمد وسیم نے پروفیشنل صلاحیتوں کو بروئے کار لا کر محدود وسائل میں بھی ناممکن کو ممکن دکھانے میں کامیاب ہو چکے ہیں۔اس حوالے سے افسران بالا مبارکباد کے مستحق ہیں۔ایم ایس جہلم ڈاکٹر فاروق بنگش اور ماتحت عملہ بھی مبارکباد کا مستحق ہے۔

متعلقہ عنوان :