Live Updates

پاکستان کی ہرسیاسی جماعت کو اختلافات بھلا کر مظفرآباد جلسے میں شریک ہونے کا مشورہ

دنیا دیکھ لے، آزادکشمیراورمقبوضہ کشمیرمیں یہ فرق ہے، وزیراعظم عمران خان مظفرآباد جلسہ کرنے جا رہے ہیں،نریندرمودی آئیں اورسری نگرمیں جلسہ کرکے دکھائیں۔ سینئیر صحافی کا ٹویٹ

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعرات 12 ستمبر 2019 16:53

پاکستان کی ہرسیاسی جماعت کو اختلافات بھلا کر مظفرآباد جلسے میں شریک ..
اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔12 ستمبر 2019ء) وزیراعظم عمران خان نے 13 ستمبر کو مظفر آباد میں بڑا جلسہ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔وزیراعظمم عمران خان کا کہنا ہے کہ وادی کشمیر پر بھارتی فوج نے مسلسل محاصرہ کر رکھا ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ میں کشمیریوں کویقین دلاتا ہوں پاکستان اُن کے ساتھ کھڑا ہے۔جب کہ دوسری جانب پر بھارت کے وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے بھی بیان دیا کہ پاکستان سے مذاکرات مقبوضہ پرنہیں آزاد کشمیر پرہوسکتے ہیں۔

بھارتی وزیر داخلہ کے اس بیان سے پیدا ہونے والے کشیدہ صورتحال میں کمی لانے کی بجائے اب بھارتی فوج کے سربراہ جنرل بپن راوت نے بھی ایسی ہی ایک بڑھک مار دی ہے جس پر بھارتی میڈیا خوب بڑھ چڑھ کر کوریج کر رہا ہے۔ بھارتی فوج کے سربراہ جنرل بپن روات نے اپنے بیان میں کہاکہ آزاد کشمیر پر صرف بھارتی حکومت کے حکم کا انتظار ہے ورنہ آرمی کو تیار ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ جنرل بپن راوت نے یہ بیان دے کر پاکستان کو ایک پیغام بھجوادیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان میں موجود آزاد کشمیر پر بھارتی حکومت کو فیصلہ کرنے کی ضرورت ہے، بھارتی حکومت جب بھی فیصلہ کرے گی فوج تیار ہے۔بھارت مقبوضہ کشمیر میں اپنے مظالم چھپانے کے لیے جھوٹے واویلے کر رہا ہے۔کچھ روز قبل جب کانگریس رہنما راہول گاندھی سرینگر گئے تو انہیں وہیں سے واپس بھجوا دیا گیا۔

اسی حوالے معروف صحافی مجیب الرحمن شامی نے ٹویٹ کیا ہے کہ دنیادیکھ لے، آزادکشمیراورمقبوضہ کشمیرمیں یہ فرق ہے، وزیراعظم عمران خان مظفرآباد جلسہ کرنے جا رہےہیں۔ نریندرمودی آئیں اورسری نگرمیں جلسہ کرکے دکھائیں۔ پاکستان کی ہرسیاسی جماعت اورہر مکتبہ فکر کے لوگوں کو اختلافات بھلا کر مظفر آباد جلسے میں شرکت کرنی چاہیے اور اسے کامیاب بنانا چاہیے۔
۔جب کہ دوسری جانب سینئیر صحافیوں کی طرف سے اپوزیشن جماعتوں کو بھی مشورہ دیا جا رہا ہے کہ وہ وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ جلسے میں شریک ہوں تاکہ پوری دنیا کو یہ پیغام جائے کہ سیاسی مسائل ایک طرف لیکن مسئلہ کشمیر پر پورا پاکستان ایک ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات