اسلام آباد اور پشاور سمیت مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے، شدت 5.2ریکارڈ کی گئی

جمعرات 12 ستمبر 2019 17:43

اسلام آباد اور پشاور سمیت مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے، شدت ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 ستمبر2019ء) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، پشاور اور گردو نواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں جس کے بعد شہریوں میں خوف وہراس پھیل گیا ۔تفصیلات کے مطابق زلزلے کے جھٹکے راولپنڈی، مری، سوات، مہمند، شبقدر، چارسدہ اور باجوڑ میں بھی محسوس کئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

شمالی وزیرستان کے مختلف علاقوں، شانگلہ، بونیر، مالاکنڈ، صوابی، مردان، نوشہرہ اور ضلع خیبر میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق اسلام آباد اور راولپنڈی میں زلزلے کی شدت 5 اعشاریہ 2 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کا مرکز ہندوکش ریجن اور زمین میں اس کی گہرائی 251کلو میٹر تھی زلزلے کے جھٹکوں کے در ان شہری کلمہ طیبہ اور درود شریف کا ورد کرتے ہوئے باہر نکل آئے ۔یاد رہے کہ تین روز قبل بھی اسلام آباد اور خیبر پختونخواہ کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے تھے۔