ترکش فٹبال میچ کے دوران سگریٹ پیتا ’بچہ‘ 36 سالہ شخص نکلا

جمعرات 12 ستمبر 2019 17:51

ترکش فٹبال میچ کے دوران سگریٹ پیتا ’بچہ‘ 36 سالہ شخص نکلا
استنبول(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 ستمبر2019ء) ترکش فٹبال میچ کے دوران سگریٹ پیتا ’بچہ‘ ایک 36 سالہ شخص نکلا۔

(جاری ہے)

فٹبال میچ کے دوران دھویں اڑاتے اس شائق کوجب ٹی وی پر دکھا گیا تو سوشل میڈیا پر بچے کے دوران کھیل سگریٹ پینے پر کافی طوفان برپا ہوا، مگر بعد میں معلوم ہوا کہ بچے کی طرح دکھائی دینے والا یہ ایک 36 سالہ شخص ہے اور اس کے ساتھ موجود دوسرا بچہ دراصل اس کا اپنا بیٹا تھا۔