جنوبی افریقن کرکٹ ٹیم 15 ستمبر کو پہلے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ سے دورہ بھارت کا آغاز کریگی

جمعرات 12 ستمبر 2019 17:51

جنوبی افریقن کرکٹ ٹیم 15 ستمبر کو پہلے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ سے دورہ ..
نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 ستمبر2019ء) جنوبی افریقن کرکٹ ٹیم 15 ستمبر کو پہلے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ سے دورہ بھارت کا آغاز کریگی۔ شیڈول کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹی ٹونٹی میچ 18 ستمبر کو موہالی کے مقام پر کھیلا جائے گا جبکہ تیسرا اور آخری میچ 22 ستمبر کو بنگلور میں کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

اس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 2 سے 6 اکتوبر تک وشاکاپٹنم میں کھیلا جائے گا، دوسرا ٹیسٹ میچ 10 سے 14 اکتوبر تک پونے میں کھیلا جائے گا جبکہ تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 19 سے 23 اکتوبر تک رانچی میں کھیلا جائے گا۔ ٹیسٹ سیریز ختم ہونے کے بعد جنوبی افریقن ٹیم واپس وطن لوٹ جائے گی اور آئندہ سال مارچ میں بھارت کے خلاف ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کھیلے گی۔

متعلقہ عنوان :