آئی جی سندھ نے بلدیہ ٹاؤن میں ٹریفک پولیس اہلکار پر تشدد کا نوٹس لے لیا

جمعرات 12 ستمبر 2019 17:58

آئی جی سندھ نے بلدیہ ٹاؤن میں ٹریفک پولیس اہلکار پر تشدد کا نوٹس لے ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 ستمبر2019ء) بلدیہ ڈسٹرکٹ ویسٹ میں ٹرک ڈرائیور کا ٹریفک پولیس اہلکار پر تشدد کے حوالے سے میڈیا فوٹیج پر آئی جی سندھ ڈاکٹرسیدکلیم امام نے سخت نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی ٹریفک کراچی اور ایس ایس پی ویسٹ سے تمام تر ضروری قانونی اقدامات پر مشتمل علیحدہ علیحدہ رپورٹس فی الفور طلب کرلی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ٹرک ڈرائیور کے تشدد سے زخمی ٹریفک اہلکار کو تمام ترابتدائی طبی امداد فراہم کی جائے اور واقعہ کی تفتیش انتہائی غیرجانبداری سے کرتے ہوئے متاثرہ اہلکار کو انصاف کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے ۔