بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول پربلااشتعال فائرنگ

فائرنگ سے پاک فوج کے سپاہی غلام رسول شہید ہوگئے، پاک فوج نے بھارتی فوج کی بلااشتعال کا فائرنگ کا منہ توڑ جواب دیا۔آئی ایس پی آر

sanaullah nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات ستمبر 17:27

بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول پربلااشتعال فائرنگ
راولپنڈی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔12 ستمبر2019ء) بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول پر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ نہ صرف بدستور جاری ہے بلکہ اس میں شدت آگئی ہے، جبکہ عالمی طاقتوں نے پاک بھارت کشیدہ صورتحال پر اپنی آنکھیں بند کرررکھی ہیں، بھارتی فوج نے آج پھر ایل اوسی کے پیرسیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ کردی ، جس کے نتیجے میں پوک فوج کے سپاہی غلام رسول شہید ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول کے پیر سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ کے نتیجے میں پاک فوج کے سپاہی غلارسول جام شہادت نوش کرگئے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ وطم عزیز کے دفاع کی خاطرجام شہادت نوش کرنے والے سپاہی غلام رسول کا تعلق بہاولنگر سے ہے۔پاک فوج نے بھارتی فوج کیجانب سے بھی بلااشتعال کا فائرنگ کا منہ توڑ جواب دیا گیا۔