تھانہ لنڈیانوالہ پولیس کا جواریوں کیخلاف کریک ڈاؤن،جواء کھیلتی4جواری گرفتار ،جوئے پر لگی رقم15350 برآمد

جمعرات 12 ستمبر 2019 18:30

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 ستمبر2019ء) سی پی او فیصل آباد اظہر اکرم کی ہدایت پرتھانہ لنڈیانوالہپولیس نے جواء کھیلتی04جواری گرفتارکرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ لنڈیانوالہپولیس نے دوران گشت ریڈنگ پارٹی کے ہمراہ ریڈکرکے جواء کھیلتے ہوئے اعجاز کو اس کی03ساتھیوں سمیتگرفتارکیاملزمان کے قبضہ سے دائوپرلگی 15350روپے برآمد کر لیے ملزمان کے خلاف مقدمہ نمبر500/19بجرم5قمار بازی آرڈیننس کے تحت تھانہ لنڈیانوالہمیں درج رجسٹر کر لیاگیا۔

سی پی اوفیصل آباد نے تمام ایس ایچ اوزاورسی آئی اے کو جواء مافیا کیخلاف کاروائی کو مزید تیز کرنے کی ہدایت کی ہے اور حکم دیا ہے کہ جواریوں کی گرفتاری کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی جائیں تاکہ معاشرے میں جواء جیسی بیماری کو ختم کیا جاسکے کیونکہ جواء بہت سے جرائم کی جڑ ہے ۔تمام ایس ایچ او ز دن رات محنت کریں تاکہ جرائم کو پنپنے کا موقع نہ مل سکے۔

متعلقہ عنوان :