سرگودھا ،مسلح افراد نے فائرنگ کر کے مقدمہ قتل میں ملوث ملزم کے باپ کو قتل کر دیا

جمعرات ستمبر 18:30

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 ستمبر2019ء) سرگودھا کے قصبہ شاہپور میں مسلح افراد نے فائرنگ کر کے مقدمہ قتل میں ملوث ملزم کے باپ کو قتل کر دیا ،پولیس نے مقتول کی نعش پوسٹمارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق سرگودھا کے قصبہ شاہپور ریاض الخطاب کالونی کے محمد یوسف کا بیٹا محمد عدنان سید برادری کے مقدمہ قتل میں نامزد ملزم ہے گزشتہ روز محمد یوسف سرگودھا کے چک 56 شمالی کے محمد شفیق کے ہمراہ موٹرسائیکل پر سوار ہو کر سرگودھا خوشاب روڈ پر جا رہا تھا کہ شاہپور بینک کے قریب سید برادری کے تقی شاہ وغیرہ نے فائرنگ کر کے محمد یوسف کو قتل کر دیا اور فرار ہو گے۔

پولیس تھانہ شاہپور صدر نے مقتول کی نعش پوسٹمارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔