Live Updates

وزیراعظم عمران خان رواں ماہ سعودی عرب کا دورہ کریں گے ، حتمی تاریخ کا فیصلہ آئندہ دو روز میں متوقع

جمعرات 12 ستمبر 2019 18:30

وزیراعظم عمران خان رواں ماہ سعودی عرب کا دورہ کریں گے ، حتمی تاریخ کا ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 ستمبر2019ء) وزیراعظم عمران خان رواں ماہ سعودی عرب کا دورہ کریں گے جس کے لیے حتمی تاریخ کا فیصلہ آئندہ 2 روز میں متوقع ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان رواں ماہ سعودی عرب کا دورہ کریں گے، اپنے دورے کے دوران وزیراعظم عمران خان سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کریں گے اور اپنی فیملی کے ہمراہ عمرہ بھی ادا کریں گے۔حکومتی ذرائع ے مطابق وزیراعظم کے دورہ سعودی عرب کی حتمی تاریخ کا فیصلہ 2 روز میں متوقع ہے۔ وزیراعظم کی امریکا سے واپسی پرسعودی عرب کے دورہ پر مشاورت ہوئی ہے تاہم وہ امریکا روانگی سے قبل بھی سعودی عرب کا دورہ کر سکتے ہیں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات