شاہد خاقان عباسی نے حکومت کے ساتھ کسی ڈیل کی خبروں کی ایک بار پھر تردید کر دی

جمعرات 12 ستمبر 2019 18:46

شاہد خاقان عباسی نے حکومت کے ساتھ کسی ڈیل کی خبروں کی ایک بار پھر تردید ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 ستمبر2019ء) سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے حکومت کے ساتھ کسی ڈیل کی خبروں کی ایک بار پھر تردید کر دی ہے۔

(جاری ہے)

جمعرات کواحتساب عدالت میں پیشی سے قبل ایک صحافی نے ان سے سوال کیا کہ عباسی صاحب خبریں ہیں کہ آپ نے نواز شریف کو ڈیل کے لئے خط لکھا ہے۔اس کے جواب میں شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ کوئی ڈیل نہیں ہو رہی، نہ میں نے کوئی خط لکھا ہے۔سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہمیں ڈیل کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔