افغانستان کے مسائل کا کوئی فوجی حل نہیں، مسئلہ مذاکرات سے حل ہو نا چاہیے ،ملیحہ لودھی

جمعرات 12 ستمبر 2019 18:46

افغانستان کے مسائل کا کوئی فوجی حل نہیں، مسئلہ مذاکرات سے حل ہو نا چاہیے ..
نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 ستمبر2019ء) قوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ پاکستان کا ہمیشہ سے یہی مؤقف رہا ہے کہ افغانستان کے مسئلے کا کوئی فوجی حل نہیں ہے بلکہ اسے مذاکرات کے ذریعے حل کرنا چاہئے۔

(جاری ہے)

سلامتی کونسل میں افغانستان کے معاملے پر مباحثے سے خطاب کرنے ہوئے انہوںنے کہاکہ امریکہ اور طالبان معاہدے کے قریب پہنچتے دکھائی دے رہے تھے ،مذاکراتی عمل کو لگے حالیہ دھچکے سے قیام امن کو کوششوں میں کمی نہیں آنی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان افغان امن کوششوں میں سہولت کار کا کردار ادا کرتا رہے گا۔انہوںنے کہاکہ بحالی امن کی کوششوں میں درپیش مشکلات کا سامنا کر کے ہی کسی معاہدے تک پہنچا جا سکے گا۔