شاہد خاقان عباسی کا نواز شریف کو کوئی خط نہیں پہنچایا گیا،خواجہ آصف

محمد نواز شریف کی مقتدر حلقوں سے ڈیل کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ، سابق وزیر

جمعرات 12 ستمبر 2019 18:46

شاہد خاقان عباسی کا نواز شریف کو کوئی خط نہیں پہنچایا گیا،خواجہ آصف
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 ستمبر2019ء) پاکستان مسلم لیگ (ن )کے رہنما خواجہ آصف نے ڈیل کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی جانب سے میاں نواز شریف کو کوئی خط نہیں پہنچایا گیا۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں خواجہ آصف نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف کی مقتدر حلقوں سے ڈیل کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی جانب سے میاں نواز شریف کو کوئی خط نہیں پہنچایا گیا۔