ڈیرہ مرادجمالی۔قتل اقدام قتل سمیت دیگر مقدمات میں مطلوب ملزم گرفتار

جمعرات 12 ستمبر 2019 18:54

ڈیرہ مرادجمالی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 ستمبر2019ء) سی آئی اے پولیس نصیرآبادکی کاروائی قتل اقدام قتل سمیت دیگر مقدمات میں مطلوب ملزم کو گرفتار کرلیا ملزم کے قبضے سے موٹرسائیکل برآمد، پولیس کے مطابق سی آئی اے نصیرآباد انچارج صوبدار خان سیال نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ایک مقام پر کاروائی کرتے ہوئے قتل، اقدام قتل سمیت دیگر مقدمات میں صحبت پور پولیس کو مطلوب ملزم رامن عرف راوت کنڈرانی کو گرفتار کر لیا ملزم کے قبضہ سے ایک بغیر کاغذات کا موٹرسائیکل بھی برآمد کرلیا مزید تفتیش کے لئے صحبت پور پولیس کے حوالے کردیا، ملزم صحبت پور کے مختلف پولیس تھانہ جات کو قتل اقدام قتل سمیت دیگر مقدمات میں مطلوب تھا سی آئی اے پولیس نے سٹی پولیس تھانہ ڈیرہ مراد جمالی میں 550 کا مقدمہ درج کرالیا۔