ڈیرہ مرادجمالی۔ڈاکو پیڑول پمپ کے مالک سے نقدی اور دیگر سامان چھین کرفرار

جمعرات 12 ستمبر 2019 18:54

ڈیرہ مرادجمالی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 ستمبر2019ء) تحصیل تمبو کے علاقے میںپیڑول پمپ کے اندر ڈکیتی نامعلوم مسلح ڈاکووں نے اسلحہ کے زور پر پیڑول پمپ کے مالک سے نقدی اور دیگر سامان چھین کرفرار ہوگئے پولیس کے مطابق پولیس تھانہ خان کوٹ کی حدود چالیس ڈپ کے قریب نیچاری پٹرول پمپ سے تین نامعلوم مسلح ڈاکووں نے اسلحہ کے زور پرپٹرول پمپ کے مالک عبدالحمید نیچاری سی45000نقدی اوردو عدد موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے اطلاع ملنے پرخان کوٹ پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور علاقے کی ناکابندی کرکے ڈاکووں کی تلاش شروع کردی ہے۔