ڈیرہ مرادجمالی۔بہترین منصوبہ بندی کے باعث صوبہ بھر میں امن وامان قائم ہوا،ڈاکٹر محمد اسحاق بگٹی

جمعرات 12 ستمبر 2019 18:54

ڈیرہ مرادجمالی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 ستمبر2019ء) نصیرآباد کے قبائلی رہنماء ڈاکٹر محمد اسحاق بگٹی نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت اور سیکورٹی اداروں کے درمیان رابطے اور بہترین منصوبہ بندی کے باعث صوبہ بھر میں امن وامان قائم ہوا حکومت سیکورٹی اداروں کے ساتھ ملکر صوبے میں امن وامان کو برقرار رکھنے کیلئے وسائل میں رہتے ہوئے تمام وسائل کو بروئے کارلارہے ہیں صوبہ بھر میں مجلس اعزاء یوم عاشور محرم کے جلوسوں کو فول پروف سیکورٹی کی فراہمی صوبہ بھر میں خوشگوار ماحول میں انعقاد پر ملک کے تمام سیکورٹی اداروں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

ان خیالات کااظہار انہوں نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ڈاکڑاسحاق بگٹی نے کہا کہ پورے ملک خصوصاًً بلوچستان بھر میں یوم عاشورہ اور محرم الحرام کے جلوس پرامن طریقے سے اختتام پزیر ہوئے۔

(جاری ہے)

بلوچستان حکومت اور سیکورٹی اداروں کے درمیان امن وامان کے قیام کیلئے روابط اور بہترین منصوبہ بندی کی وجہ سے اس بار صوبہ بھر میں محرم الحرام کے دوران کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں ہوا ہے پاک فوج ایف سی، پولیس، لیویز سمیت تمام سیکورٹی اداروں کی جانب سے بہترین سیکورٹی انتظامات پر متعلقہ اداروں کے سربراہان اور انکے اہلکاروں کو مبارکباد پیش کیا۔

انہوں نے کہاکہ صوبائی حکومت کی اولین ترجیحی صوبے میں امن وامان کی بحالی عوام کی جان ومال کی تحفظ کیلئے اقدامات کرنا ہے جوکہ حکومت اور سیکورٹی ادارے ملکر کررہے ہیں۔