ٹوبہ ٹیک سنگھ۔ شہری کو ناجائز حراست میں رکھنے پر ایس ایچ او کے خلاف مقدمہ درج

جمعرات ستمبر 19:05

ٹوبہ ٹیک سنگھ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 ستمبر2019ء) شہری کو تھانے میں ناجائز حراست میں رکھنے پر ایس ایچ او کے خلاف اپنے ہی تھانہ میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی (صدر) نعیم عزیز سندھو نے اچانک تھانہ چٹیانہ کا دورہ کیا ،تو وہاں حوالات میں بند محمد رضوان نامی شخص نے شکایت کی کہ اسکے خلاف کوئی مقدمہ درج نہیں اور نہ ہی اس نے کوئی جرم کیا ہے، ایس ایچ او تھانہ چٹیانہ محمد سلیم نے اسے ناجائز حراست میں رکھا ہوا ہے ،جس پر ڈی ایس پی نے فوری ایکشن لیتے ہوئے مذکورہ شخص کو حوالات سے باہر نکلوایا ،جبکہ ایس ایچ او محمد سلیم کے خلاف اسی کے تھانہ میں زیر دفعات 342ت پ اور 155سی کے تحت مقدمہ درج کروا دیا اور اسے ملازمت سے فارغ کردیا ،جبکہ ڈی پی او وقار قریشی نے محمد قاسم ہرل کو نیا ایس ایچ او تھانہ چٹیانہ تعینات کردیا ہے ،جنہوں نے اپنے عہدہ کا چارج سنبھال کر فرائض کی ادائیگی شروع کردی ہے ۔

متعلقہ عنوان :