Live Updates

بلاول زرداری کی شعبدہ بازی زیادہ دیر نہیں چلے گی، اعجازاحمد چوہدری

جمعرات 12 ستمبر 2019 19:58

بلاول زرداری کی شعبدہ بازی زیادہ دیر نہیں چلے گی، اعجازاحمد چوہدری
لاہور۔12 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 ستمبر2019ء) پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے صدر اعجازاحمدچوہدری سے پنجاب سیکرٹریٹ میں پی ٹی آئی کے سینئر رہنماء عرفان حسن ایڈووکیٹ کی قیادت میں انصاف لائرز فورم کے اعلیٰ سطحی وفد نے ملاقات کی ، وفد نے اعجازاحمدچوہدری سے ملکی موجودہ سیاسی صورتحال ، پارٹی کے آئندہ کے لائحہ عمل اور تنظیم سازی کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا، ملاقات میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ صوبائی دارالحکومت لاہور میں جلد وکلاء کا اجلاس منعقد کیا جائے گا جس میں صوبائی صدر اعجازاحمدچوہدری اور شاہد نسیم گوندل ایڈووکیٹ خصوصی طور پر شرکت کریںگے ، وکلاء اور اوکاڑہ سے آئے ہوئے پارٹی رہنمائوں سے اعجازاحمدچوہدری نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بلاول زرداری کی شعبدہ بازی زیادہ دیر نہیں چلے گی ،کراچی سمیت سندھ کی تباہی اور بربادی کی ذمہ دار پیپلزپارٹی کی حکومت پر عائد ہوتی ہے، پی پی پی قیادت بھڑکیں مارنے کی بجائے کراچی کا کوڑا کرکٹ صاف کرنے پر توجہ دیں، پیپلزپارٹی کا مسترد ٹولہ صبح شام جھوٹے بولنے کے سوا کچھ نہیں کرتا، بلاول باپ کی کرپشن کا قوم کو جواب دیں ،فضل الرحمان ملک میں فساد پھیلانے کی سازشیں کررہے ہیں ، فضل الرحمان کو بلاول سمیت دیگر اپوزیشن نے لال جھنڈی دکھا دی ہے ،فضل الرحمان اپنے ذاتی مقاصد کے لئے سیاست کررہے ہیں ، انہیں اسلام سے نہیں بلکہ اسلام آباد سے پیار ہے، فضل الرحمان دینی مدارس کے طلبہ کو اپنی ڈھال کے طور پر استعمال کررہے ہیں، فضل الرحمان جیسے سیاسی یتیم کی حیثیت قوم خوب جانتی ہے ، فضل الرحمان کشمیر کمیٹی کے چیئرمین ہوتے ہوئے سیر سپاٹوں کے سوا کچھ نہ کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ بلاول زرداری مسلسل مودی کی زبان بول رہے ہیں ، بلاول زرداری مظلوم کشمیریوں کے حق میں آوازبلند کرنے کی بجائے پی ٹی آئی قیادت پر منفی تنقید میں مصروف ہیں، مظلوم کشمیریوں کی جنگ صرف وزیر اعظم عمران خان لڑ رہے ہیں،اپوزیشن کو کشمیریوں کے حق میں آواز بلند کرنے کی توفیق ہی نہیں ہوئی، حکومت کی پے در پے خارجہ پالیسیوں کی کامیابیاں ریجیکٹیڈ ٹولے کو ہضم نہیں ہو رہیں۔

ملاقات کرنے والوں میں حفیظ بلوچ ، اظہرمحمود چوہدری ،ملک غلام نبی ورک ، اشرف سوہنا ، وقار نول ، مرزا ذوالفقار علی ، شیخ شوکت علی ، چوہدری اعجازناصر، رائو خالد مصطفی ، مرزا جاوید وٹو، فیاض چشتی ، شازیہ احمد نواز ، ندیم قادر بھنڈر ، مصباح ظفر، اکبر علی گجر، میاں مذمل ،مہر عابد حنیف ، فرحان شاہ اور رانا شاہد سمیت دیگر وکلاء شامل تھے ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات