کوئٹہ پولیس کی مختلف کارروائیاں ،قتل کے مقدمے میں مطلوب ملزم گرفتار

جمعرات ستمبر 20:30

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 ستمبر2019ء) کیچی بیگ پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری گزشتہ ماہ خنجروں کے وار کرکے حافظ قرآن کو قتل کرنے والے ملزمان گرفتار آلا قتل بھی برآمد تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی آپریشن طارق الہی مستوئی اور ایس پی سریاب ڈویژن محمد بلوچ کی خصوصی ہدایت اور ایس ڈی پی او شالکوٹ سرکل زین عاصم کی نگرانی میں ایس ایچ او کیچی بیگ تھانہ حاجی عبدالحئی گرانی نے ہیڈ محرر خدائے دوست راہیجہ بلال خان اور دیگر پولیس پارٹی کے ہمراہ کاروائی کرتے ہو ئے گزشتہ ماہ مقتول حافظ قران حافظ اسداللہ ولد قاری شمس اللہ قوم لانگو کو انگور کے باغ میں خنجروں کے وار کرکے قتل کرنے والے تین ملزمان کو گرفتار کرلیا، واضح رہے کہ 25/8/19کو نامعلوم ملزمان کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کیا گیا تھا تاہم کیچی بیگ پولیس نے قاتلوں کا پیچھا نہ چھوڑا اور قاتلوں کا سراغ لگانے میں کامیاب ہوگئے اور قتل میں ملوث چارملزمان میں سے تین ملزمان کو گرفتار کرلیا چھوتے ملزم کی گرفتاری کے لیئے بھی چھاپے مارے جارہے ہیں جس کوجلد گرفتار کرلیا جائے گا درج مقدمہ نمبر125/2019 بجرم 302 ق د 34 ت پ میں گرفتارملزمان (1) جہانزیب ولد محمد عالم قوم شاھوانی سکنہ کلی سردہ (2) حکمت اللہ ولد عبداللہ قوم لانگو سکنہ کلی سردہ (3) عبدالباسط ولد عبدالوہاب قوم لانگو سکنہ کلی سردہ سے تفتیش کا سلسلہ شروع کردیا گیاہے گرفتار ملزمان نے تفتیش کے دوران بتایا کہ مقتول کو انگور کے باغ میں لے جاکر ہم اس کے ساتھ جنسی زیادتی کرنا چاہتے تھے مگر مقتول کے مسلسل انکار کرنے اور بھاگنے کی کوشش کرنے پر ہم نے اس کو خنجروں کے وار کرکے قتل کردیا اور لاش کو انگور کے باغ ہی میں چھوڑ دیا اور خود فرار ھوگئے اہلیان کیچی بیگ سریاب نے اس لرزہ خیز واردات کی گتھی سلجھانے اور قاتلوں کی گرفتاری پر کیچی بیگ پولیس کی کارکردگی کو سراہتے ہو ئے کہا کہ قاتلوں کی گرفتاری سے علاقہ کے عوام میں جو خوف وہراس پایا جاتا تھا اس کا خاتمہ ہوا ہے، پولیس کے اعلی افسران کو چائیے کہ کیچی بیگ پولیس کو اس اعلی کارکردگی پر انعامات سے نوازہ جائے تاکہ پولیس کے جوانوں کی حوصلہ افزائی ہوسکے۔

(جاری ہے)

دریں اثناء سول لائن پولیس تھانہ کی ایس ایس پی آپریشن طارق مستوئی کی خصوصی ہدایت پر چوروں اور اشتہاری ملزمان کے خلاف کریک ڈائون شروع ،مسروقہ گاڑی اور موٹرسائیکل برآمد کرکے ایک اشتہاری جبکہ ایک موٹر سائیکل چور کو گرفتار کرلیا گیا جس سے مزید تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :