مسئلہ کشمیر عالمی مسئلہ بن چکا ہے، اسے حل کئے بغیر خطے میں امن کا قیام ناممکن ہے

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی سردار عتیق احمد خان سے گفتگو

جمعرات 12 ستمبر 2019 20:49

مسئلہ کشمیر عالمی مسئلہ بن چکا ہے، اسے حل کئے بغیر خطے میں امن کا قیام ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 ستمبر2019ء) اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر اب ایک عالمی مسئلہ بن چکا ہے، اسے حل کئے بغیر خطے میں امن کا قیام ناممکن ہے۔ پاکستان کشمیری عوام پر ہونے والے مظالم کو پوری دنیا کے سامنے اٹھا رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سابق وزیر اعظم نآزاد کشمیر سردار عتیق احمد خان کے ساتھ ہونے والی ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ ان کی سربراہی میں پارلیمانی وفد آئندہ ماہ ترکی اور بلغراد کا دورہ کرے گا اور ترکی میں ہونے والی اسپیکرز کانفرنسنمیں مسئلہ کشمیر کو خصوصی طور پر اٹھائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کشمیر ی عوام کو تنہا نہیں چھوڑے گا اور ہر مشکل وقت میں کشمیری عوام کے شانہ بشانہ کھڑا رہے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام بھارتی مظالم کے خلاف سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کشمیر میں مسلسل کرفیو کے نفاذ کے باوجود ان کے عزم و استقلال میں کوئی کمی نہیں آئی۔ انہوں کہا کہ کرفیو کی وجہ سے مقبوضہ وادی میں روزمرہ زندگی کے معاملات بری طرح سے متاثر ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی زندگی کو بچانے والی ادویات اور خوراک کی شدید قلت ہے، ایک نیا انسانی المیہ جنم لے رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی انسانی حقوق کے اداروں کو کشمیر میں ہونے والی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا نوٹ لینا چاہئے۔

اسپیکر نے پاکستان کے اصولی موقف کو دہراتے ہوئے کہا کہ پاکستان علاقائی اور عالمی سطح پر کشمیری عوام پر ہونے والے مظالم کو اجاگر کرتا رہے گا اور ان کی اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عتیق احمد خان نے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی پارلیمانی سفارتکاری کو نسراہتے ہوئے کہا کہ مسئلہ کشمیر میں پاکستان پہلے دن سینصف اول کا فریق ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان مسئلہ کشمیر کو موثر انداز سے ندنیا کے سامنے اٴْجاگر کرنے میں ایک فعال کردار ادا کر رہا ہے۔ سابق وزیر اعظم نے مقبوضہ جموں کشمیر میں بھارتی حکومت کے جانب سے نبھارتی آئین میں کشمیری عوام کو حاصل خصوصی حیثیت کے خاتمے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی حکومت نے کشمیر میں کالے قانوں کا نفاذ کر کے کشمیر ی عوام پر شب خون مارا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کشمیری نہاتے عوام کبھی بھی بھارت کی اس ہٹ دھرمی کو قبول نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر میں مسلسل کرفیوں کے نفاذ سے کشمیر ی عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کے عوام مقبوضہ کشمیر پر ہونے والے مظالم کے خلاف مسلسل سراپا احتجاج ہیں اور آزاد کشمیر کے بچے، نوجوان اور بوڑھے سیز فائر لائن کی طرفنمارچ کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بگڑتی ہوئی صورتحال پر آزاد کشمیر کے عوام میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام اقوام عالم کی طرف دیکھ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کشمیری عوام مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق پرامن حل کے خواہشمند ہیں۔