چنیوٹ،ایک اور حوا کی بیٹی کو بااثر وڈیرے نے جنسی درندگی کا نشانہ بنا دیا، مقدمہ درج ہونے کے باوجود پولیس کی گرفت سے آزاد

جمعرات 12 ستمبر 2019 21:04

چنیوٹ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 ستمبر2019ء) چنیوٹ میں ایک اور حوا کی بیٹی کو بااثر وڈیرے نے جنسی درندگی کا نشانہ بنا دیا، مقدمہ درج ہونے کے باوجود بااثر وڈیرہ پولیس کی گرفت سے آزاد جبکہ ملزم کی گرفتاری کیلئے پولیس متاثرہ خاندان کو انصاف فراہم کرنے سے انکاری رشوت کا مطالبہ متاثرہ خاندان کا وزیر اعلیٰ پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔

(جاری ہے)

چنیوٹ کے علاقہ کوٹھا شاہ بہلول میں علاقہ کے بااثر وڈیرہ ملزم اعظم نے شادی شدہ خاتون حمیرا بی بی کو مبینہ طور پر اغوا کے بعد جنسی درندگی کا نشانہ بنا دیا جس پر تھانہ لالیاں پولیس نے بااثر وڈیرے کے خلاف مقدمہ درج کرلیا مگر پانچ روز گزر جانے کے باوجود ملزم کو گرفتار نہیں کرسکی جس پر حمیرا بی بی کے والد کا کہنا ہے کہ تھانہ لالیاں پولیس اپنے ٹاوٹ کے ذریعے ملزم کی گرفتاری کیلئے بھاری رشوت مانگ رہی ہے جس کی ادائیگی کی متاثرہ خاندان ہمت نہیں رکھتا جس پر متاثرہ خاندان نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ اور ملزم کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔