وزیراعلیٰ کا انسان دوست ا قدام،اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم سے میاں چنو ں کے 17سالہ مجاہد کو نئی زندگی مل گئی

میاں چنوں میں ریڑھی سے تصادم میںلکڑی پیچ سمیت موٹر سائیکل سوار مجاہد کے گلے میں جا گھسی تھے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی ہدایت پر زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا مجاہد کو نشتر ہسپتال ملتان لایا گیا

جمعرات 12 ستمبر 2019 21:23

وزیراعلیٰ کا انسان دوست ا قدام،اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم سے میاں چنو ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 ستمبر2019ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارکے انسان دوست اقدام کی وجہ سے حادثے میں شدید زخمی 17سالہ لڑکے مجاہد کو اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم سے نئی زندگی مل گئی-وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی ہدایت پر حادثے میں زخمی نوجوان کی نشترہسپتال ملتان میںکامیاب سرجری کی گئی اور ماہرسرجن ڈاکٹروں نے 17سالہ مجاہدکے حلق سے گلے تک پیوست پیچ نکال دیا- میاں چنوں میں ریڑھی سے تصادم میںلکڑی پیچ سمیت موٹر سائیکل سوار مجاہد کے گلے میں جا گھسی تھی-ریڑھی سے ٹوٹ کر لکڑی کے بھاری ٹکڑے سے پیوست کئی انچ لمبا پیچ نما کیل مجاہدکی ٹھوڈی کو چیرتا ہوا گلے تک پہنچ گیا تھا-وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی ہدایت پر زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا مجاہد کو نشتر ہسپتال ملتان لایا گیا-وزیراعلیٰ نے انتظامیہ او رمحکمہ صحت کے حکام کو مجاہد کے علاج معالجہ کے لئے فوری ہدایات جاری کیں-وزیراعلیٰ سرجری کا پیچیدہ آپریشن مکمل ہونے تک رابطے میں رہی- سرجری کے ذریعے مجاہد کے گلے سے پیچ کو لکڑی سمیت نکال لیاگیا-17سالہ مجاہد نشتر ہسپتال میں تیزی سے روبہ صحت ہی-وزیراعلیٰ کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر ملتان ،سی ای او ہیلتھ نے نشتر ہسپتال میںزیرعلاج مجاہد کی تیمار داری کی اور پھول پیش کئی- وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے محکمہ صحت کو مجاہدکی مکمل صحت یابی تک علاج معالجہ کی بہترین سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کی ہی-