پارلیمان کا مشترکہ اجلاس، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے اجلاس میں شرکت نہیں کی

جمعرات 12 ستمبر 2019 21:54

پارلیمان کا مشترکہ اجلاس، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 ستمبر2019ء) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کے پارلیمان کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کے موقع پر پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اجلاس میں شرکت نہیں کی۔

(جاری ہے)

پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے ارکان نے سابق صدر اور رکن قومی اسمبلی آصف علی زرداری، رانا ثناء الله، خواجہ سعد رفیق اور شاہد خاقان عباسی کیلئے مخصوص نشستوں پر ان کی تصاویر رکھ دیں۔