قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں شرکت کے لئے تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبولؐ کے بعد آئے

جمعرات 12 ستمبر 2019 21:54

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 ستمبر2019ء) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں شرکت کے لئے تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبولؐ کے بعد آئے۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی احسن اقبال بھی ان کے ہمراہ تھے۔ شہباز شریف کے ایوان میں پہنچتے ہی صدر مملکت کو مشترکہ اجلاس سے خطاب کی بھی دعوت دی گئی جس پر اپوزیشن نے احتجاج شروع کر دیا۔