وزیراعلیٰ پنجاب کا سابق انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب امجد جاوید سلیمی کے والدکے انتقال پر اظہار تعزیت

جمعرات 12 ستمبر 2019 21:55

وزیراعلیٰ پنجاب کا سابق انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب امجد جاوید سلیمی ..
لاہور۔12 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 ستمبر2019ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے سابق انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب امجد جاوید سلیمی کے والدکے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے اپنے تعزیتی پیغام میں سوگوار خاندان سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی روح کو جواررحمت میں جگہ دے اور غمزدہ خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔