Live Updates

مزدور طبقے کے مسائل حل کرنا ہماری اولین ترجیح ہے ،اعجازاحمدچوہدری

جمعرات 12 ستمبر 2019 21:59

لاہور۔12 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 ستمبر2019ء) پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے صدر اعجازاحمدچوہدری نے سپروائزر ایسوسی ایشن ریلوے لیبر یونین ، ریلوے ورکرز یونین سی بی اے کے زیراہتمام منعقدہ تقریب میں خصوصی طور پر شرکت کی ، تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے اعجازاحمدچوہدری نے کہاکہ ملکی معیشت میں مزدور طبقے کا سب سے اہم رول ہے ، مزدور طبقے کے مسائل حل کرنا ہماری اولین ترجیح ہے ، مزدور ہی دن رات محنت کرکے ریلوے کے نظام کو چلا رہا ہے ، ریلوے کے مزدوروں کی جرات کو سلام پیش کرتا ہوں، تقریب سے پی ٹی آئی آزاد کشمیر کے ایم ایل اے غلام محی الدین دیوان نے بھی خطاب کیا ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات