وطن عزیز کا مستقبل صرف جمہوریت سے وابستہ ہے، ڈاکٹر عارف علوی

جمعرات 12 ستمبر 2019 22:02

وطن عزیز کا مستقبل صرف جمہوریت سے وابستہ ہے، ڈاکٹر عارف علوی
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 ستمبر2019ء) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ وطن عزیز کا مستقبل صرف جمہوریت سے وابستہ ہے، جمہوری اداروں کا استحکام اور وفاقی اکائیوں کی مضبوطی سے ہی پائیدار جمہوریت فروغ پا سکتی ہے۔ جمعرات کو پارلیمان کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت نے کہا کہ اس حقیقت سے انکار نہیں کیا جاسکتا کہ وطن عزیز کا مستقبل صرف جمہوریت سے وابستہ ہے۔

(جاری ہے)

جمہوری اداروں کا استحکام اور وفاقی اکائیوں کی مضبوطی سے ہی پائیدار جمہوریت فروغ پا سکتی ہے۔ قبائلی علاقہ جات میں ہونے والے انتخابات سے ملک میں جمہوری عمل ایک قدم اور آگے بڑھا ہے۔ ان علاقوں کی خیبر پختونخوا میں انضمام سے انہیں ملکی ترقی کے مرکزی دھارے میں شمولیت کا موقع ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے فاٹاکی تعمیر وترقی کے لیے خطیر رقم مختص کی ہے۔یہ رقوم کامیاب جوان، کم لاگت مکانوں کی تعمیر، صاف وسر سبز پاکستان، صحت انصاف کارڈ اور بلین ٹری سونامی منصوبوں کے علاوہ ہیں۔اس سے قبائلی عوام کے معیار زندگی کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔