حریت رہنما یاسین ملک کے پروڈکشن آرڈر جاری کر دیے گئے

ٹاڈا عدالت نے تہاڑ جیل انتظامیہ کو حریت رہنما کو یکم اکتوبر کو پیش کرنے کا حکم دیدیا

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ جمعرات 12 ستمبر 2019 18:55

حریت رہنما یاسین ملک کے پروڈکشن آرڈر جاری کر دیے گئے
نئی دہلی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔12 ستمبر 2019ء) حریت رہنما یاسین ملک کے پروڈکشن آرڈر جاری کر دیے گئے ہیں۔ بھارت کی ٹاڈا عدالت نے تہاڑ جیل انتظامیہ کو حریت رہنما کو یکم اکتوبر کو پیش کرنے کا حکم دیدیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کی ٹاڈا عدالت میں یاسین ملک کی نظربندی ختم کرنے کی درخواست پر سماعت ہوئی جس کے دوران عدالت نے یاسین ملک کے پروڈکشن آرڈر جاری کرتے ہوئے انہیں یکم اکتوبر کو پیش کرنے کا حکم دیدیا ہے۔

عدالت نے نظر بندی ختم کرنے کی درخواست پر یاسین ملک کوپیش کرنے کا حکم دیا،عدالت نے تہاڑ جیل انتظامیہ کویکم اکتوبر کو پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔ 30 سال سے قائم جھوٹے اور بے بنیاد مقدمات کیخلاف درخواست پر سماعت یکم اکتوبر ہو گی ۔ واضح رہے کہ کشمیری رہنما یاسین ملک کئی ماہ سے دہلی کی تہاڑ جیل میں قید ہیں ۔

(جاری ہے)

دوسری جانب پر بھارتکے وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے بھی بیان دیا کہ پاکستان سے مذاکرات مقبوضہ پرنہیں آزادکشمیر پرہوسکتے ہیں۔

بھارتی وزیر داخلہ کے اس بیان سے پیدا ہونے والے کشیدہ صورتحال میں کمی لانے کی بجائے اب بھارتی فوج کے سربراہ جنرل بپن راوت نے بھی ایسی ہی ایک بڑھک مار دی ہے جس پر بھارتی میڈیا خوب بڑھ چڑھ کر کوریج کر رہا ہے۔ بھارتی فوج کے سربراہ جنرل بپن روات نے اپنے بیان میں کہاکہ آزاد کشمیر پر صرف بھارتیحکومت کے حکم کا انتظار ہے ورنہ آرمی کو تیار ہے۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ جنرل بپن راوت نے یہ بیان دے کر پاکستان کو ایک پیغام بھجوادیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان میں موجود آزاد کشمیر پر بھارتیحکومت کو فیصلہ کرنے کی ضرورت ہے، بھارتی حکومت جب بھی فیصلہ کرے گی فوج تیار ہے۔بھارت مقبوضہ کشمیر میں اپنے مظالم چھپانے کے لیے جھوٹے واویلے کر رہا ہے۔