کراچی کی تقدیرکا فیصلہ وہ لوگ کررہے ہیں جن کاکراچی سے تعلق نہیں،خالدمقبول

کراچی 11 سالوں سے معاشی دہشت گردی کا شکار ہے، پاکستان کو امن کو گہوارہ بنانے کی راہ پر گامزن ہیں،وفاقی وزیرآئی ٹی

جمعرات 12 ستمبر 2019 22:28

کراچی کی تقدیرکا فیصلہ وہ لوگ کررہے ہیں جن کاکراچی سے تعلق نہیں،خالدمقبول
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 ستمبر2019ء) وفاقی وزیر آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ کراچی کی تقدیرکا فیصلہ وہ لوگ کررہے ہیں جن کاکراچی سے تعلق نہیں،کراچی 11 سالوں سے معاشی دہشت گردی کا شکار ہے، پاکستان کو امن کو گہوارہ بنانے کی راہ پر گامزن ہیں ۔پشاور میں یونیورسل سروس فنڈ(یو ایس ایف) اور نجی موبائل کمپنی کے زہر اہتمام قبائلی ضلع جنوبی وزیرستان میں فور جی سروس کے معاہدے کی تقریب ہوئی ،وفاقی وزیر خالد مقبول صدیقی کا تقریب سے خطاب میں کہنا تھا کہ ایک اور سنگ میل کو عبور کر رہے ہیں،پاکستان کو امن کا گہوارہ بنانے کی راہ پر گامزن ہیں،وزیرستان میں براڈ بینڈ کا آغاز دنیا کیلئے اہم پیغام ہے،وزیرستان میں جدید سہولیات کی فراہمی سے تقسیم ختم ہوگی،خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ جب پیپلزپارٹی نے حکومت شروع کی ہے تب سے معاشی حالات ٹھیک نہیں،آئین میں جتنے بھی آرٹیکل ہیں استعمال کرنے کے لئے ہیں،سندھ میں ایسا بلدیاتی نظام ہے جوآئین سے براہ راست متصادم ہے،وسائل پر قبضہ کیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

کراچی کی خوشحالی پاکستان کی خوشحالی ہے،میئر کے پاس کچرا اٹھانے کا اختیار نہیں،کراچی میں 3 ہزارٹن کچرا بنتا ہے اورصرف ڈیرھ ٹن اثھایا جاتا ہے ۔جوشہرپاکستان کے بجٹ کا 65 فیصد حصہ دیتا ہے تو اسکے پاس وسائل کی کمی نہیں،میئرکے پاس اختیارنہیں،وہ تواختیارات کا ناجائزاستعمال کرکے کچرا اٹھا رہا ہے۔