Live Updates

عمران خان وزارتوں پرملبہ ڈال کرسائیڈ پر ہوسکتے ہیں، ڈاکٹر شاہد مسعود

عمران خان نے27 وزارتوں کو ریڈ لیٹرجاری کیے ہیں، ان میں مراد سعید، شیخ رشید کی وزارتیں بھی ہیں،عمران خان کہہ سکتے ہیں کہ میں ٹھیک تھا لیکن میری ٹیم ٹھیک نہیں تھی، فردوس عاشق نے وزیراعظم کو ہٹانے کی ایسے بات نہیں کی تھی۔سینئر تجزیہ کار ڈاکٹرشاہد مسعودکا تبصرہ

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 12 ستمبر 2019 20:32

عمران خان وزارتوں پرملبہ ڈال کرسائیڈ پر ہوسکتے ہیں، ڈاکٹر شاہد مسعود
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔12 ستمبر2019ء) سینئر تجزیہ کار ڈاکٹرشاہد مسعود نے کہا ہے کہ عمران خان وزارتوں پرملبہ ڈال کرسائیڈ پر ہوسکتے ہیں،عمران خان نے 27وزارتوں کو ریڈ لیٹر جاری کیے ہیں،خسارے والی وزارت میں مراد سعید، شیخ رشیدبھی ہیں،عمران خان کہہ سکتے ہیں کہ میں ٹھیک تھا لیکن میری ٹیم ٹھیک نہیں تھی،شاہ محمود قریشی والا فارمولہ بھی چل رہا ہے۔

فردوس عاشق نے وزیراعظم کو ہٹانے کی ایسے بات نہیں کی تھی۔انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ 24گھنٹوں میں دو کارنامے ہوئے ہیں، چیف جسٹس کی چارج شیٹ جس میں گورننس کا خلاء، احتسابی عمل ، سیاسی انتقام شامل ہے،ڈاکٹرشاہد مسعود نے کہا کہ صوبائی حکومت اگر نہیں چل رہی توگورنرراج لگایا جائے گا، کیا کراچی میں گورنر راج کچرے کی بنیاد لگایا جائے گا؟ انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کروڑوں میں پڑا ہے۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا کہ عمران خان جنرل اسمبلی سے خطاب کرنے امریکا جارہے ہیں، پہلے مودی کا خطاب ہوگا، پھر عمران خان کا خطاب ہوگا،کچھ دوست ممالک کوشش کررہے ہیں کہ عمران خان اورمودی کی ملاقات کروادیں، جبکہ اس موقع پر ملاقات بنتی نہیں ہے۔عمران خان کو ملاقات نہیں کر نی چاہیے۔اسی طرح عثمان بزدار عمرے پر گئے ہیں اور انہوں نے بیان جاری کیا کہ میں دعا کروں گا کہ پنجاب کے حالات ٹھیک ہوجائیں۔

خبر یہ ہے کہ ڈیل والی بات چلی اور چلتی گئی، لیکن میں نے کہا کہ ڈیل والی بات ختم ہوگئی ہے۔ایک اور بات بھی ہوئی ہے کہ عمران خان مانیں گے نہیں، تردیدبھی کریں گے،دھرنے کے دوران بھی خبر دی تھی، توتردید آئی اور ایک سال تک میں بنی گالہ نہیں جاہایا تھا۔عمران خان نے کہا تھا کہ این آر او نہیں ہوگا، اس دوران بات ہوئی تھی کہ عمران خان اس بات تیار تھے کہ اسمبلی ٹوٹ جائے، نگران حکومت آجائے اور اس نگراں حکومت کا سربراہ میں ہوں۔

دوسری سیاسی جماعتوں کے لوگ بھی حکومت میں آجائیں۔یہ بات ان کے ذہن میں تھی اب بھی ہوگی۔ لیکن اس بات پراپوزیشن نہیں مانی، اور بات آگے نہیں بڑھی۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے 27وزارتوں کو ریڈ لیٹر جاری کیے ہیں، لیکن یہ کون سی وزارتیں ہیں؟خسارے والی وزارت میں مراد سعید، شیخ رشیدبھی ہیں،عمران خان ان پرملبہ ڈال کرسائیڈ پر ہوسکتے ہیں،کہ میں توٹھیک تھا لیکن میری ٹیم ٹھیک نہیں تھی۔شاہ محمود قریشی والا فارمولہ بھی چل رہا ہے۔فردوس عاشق اعوان نے ایسے نہیں کہہ دیا تھا کہ کارکردگی کی بنیاد وزیراعظم کو بھی ہٹایا جاسکتا ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات