Live Updates

حکومت نے گورنر راج کی بات کی ہے نہ ایمرجنسی لگا کر کسی صوبے کے آئینی حقوق پر حملہ کرنا چاہتی ہے،فردوس عاشق اعوان

سندھ حکومت کی خراب کارکردگی کا خمیازہ سندھ اور کراچی کے عوام بھگت رہے ہیں ،تحریک انصاف کے 14 ایم این ایز اور ایم پی ایز عوام کو کیسے ریلیف فراہم کریں جو سندھ کو نانا جی کی دکان سمجھ کر کچرا کنڈی بنا کر معیشت کے ساتھ کھلواڑ کررہے وہ مسائل پر لائحہ عمل سامنے لائیں ، وزیر اعظم (آج) مظفر آباد میں اپنے خطاب میں اقوام متحدہ اجلاس سے قبل پاکستانی عوام کی آواز بن کر ہندوستان کے سیاہ چہرے کو دنیا کے سامنے لائیں گے، صدر پاکستان اور وزیر اعظم کا خطاب کشمیریوں کا عکاس بنے گا، معاون خصوصی کی میڈیا سے بات چیت

جمعرات 12 ستمبر 2019 22:58

حکومت نے گورنر راج کی بات کی ہے نہ ایمرجنسی لگا کر کسی صوبے کے آئینی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 ستمبر2019ء) معاو ن خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے واضح کیا ہے کہ حکومت نے گورنر راج کی بات کی ہے نہ ایمرجنسی لگا کر کسی صوبے کے آئینی حقوق پر حملہ کرنا چاہتی ہے، سندھ حکومت کی خراب کارکردگی کا خمیازہ سندھ اور کراچی کے عوام بھگت رہے ہیں ،تحریک انصاف کے 14 ایم این ایز اور ایم پی ایز عوام کو کیسے ریلیف فراہم کریں جو سندھ کو نانا جی کی دکان سمجھ کر کچرا کنڈی بنا کر معیشت کے ساتھ کھلواڑ کررہے وہ مسائل پر لائحہ عمل سامنے لائیں ، وزیر اعظم (آج) مظفر آباد میں اپنے خطاب میں اقوام متحدہ اجلاس سے قبل پاکستانی عوام کی آواز بن کر ہندوستان کے سیاہ چہرے کو دنیا کے سامنے لائیں گے، صدر پاکستان اور وزیر اعظم کا خطاب کشمیریوں کا عکاس بنے گا ۔

(جاری ہے)

جمعرات کو معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان بھر کے جمہوری سوچ زہن اور جمہوریت پی یقین رکھنے والے عوام کو مبارکباددیتی ہوں ۔ انہوںنے کہاکہ جمہوریت نے ایک سال مکمل کرلیا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ پارلیمنٹ کے اندر ہارڈ ٹاکس ہوئیں اور باہر تنقید کی گئی ۔ انہوںنے کہاکہ پارلیمنٹ اب فنگشنل ہے اور کلیدی کردار اداکررہی ہے ۔

انہوںنے کہاکہ درست سمت میں ایک مثبت پیش رفت ہے ۔ انہوںنے کہاکہ خطاب ایک ایسے موقع پہ ہورہا ہے جب کشمیریوں کے حق خودارادیت کے موقف کو پارلیمنٹ سے دنیا کے سامنے لانا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ وزیر اعظم جمعہ کو اپنے خطاب میں اقوام متحدہ اجلاس سے قبل پاکستانی عوام کی آواز بن کر ہندوستان کے سیاہ چہرے کو دنیا کے سامنے لائیں گے ۔ انہوںنے کہاکہ پوری قوم یکجا ہو کر مظلوم کشمیریوں کے ساتھ کھڑی نظر آئے گی ۔

انہوںنے کہاکہ جنھیں سیاسی پختگی کی ضرورت ہے وہ قوم کو تقسیم کررہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ کسی صوبے کو تقسیم کرنے کے حوالے غیرزمہ دارانہ بیان کی مذمت کرتی ہوں ۔ انہوںنے کہاکہ ۔ انہوںنے کہاکہ ذاتی مفادات کا تحفظ کرنے والوں نے اپنا اصل چہرہ بے نقاب کردیا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ یکجہتی کی آواز کشمیریوں کے ذخم پر مرہم رکھے گی ۔ انہوںنے کہاکہ جو سندھ کو نانا جی کی دکان سمجھ کر کچرا کنڈی بنا کر معیشت کے ساتھ کھلواڑ کررہے قوم توقع کرتی ہے وہ سندھ کے نام پر سیاست کرنے والے وہاں کے مسائل پر لائحہ عمل سامنے لائیں گے ۔

انہوںنے کہاکہ حکومت نے گورنر راج کی بات کی ہے نہ ایمرجنسی لگا کر کسی صوبے کے آئینی حقوق پر حملہ کرنا چاہتی ہے۔ انہوںنے کہاکہ سندھ حکومت کی خراب کارکردگی کا خمیازہ سندھ خصوصا کراچی کے عوام بھگت رہے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ تحریک انصاف کے 14 ایم این ایز اور ایم پی ایز عوام کو کیسے ریلیف فراہم کریں ۔ انہوںنے کہاکہ صوبائی حکومت اس کے لئے تیار نہیں ،صوبائی حکومت ہوش کے ناخن لیاور تصادم کی بجائے مفاہمت سے کام لیا جائے ۔ انہوںنے کہاکہ عوامی فلاح کے لئے صوبائی حکومت وفاقی حکومت کے ساتھ ملکر لائحہ عمل مرتب کرے ۔ انہوںنے کہاکہ صدر پاکستان اور وزیر اعظم کا خطاب کشمیریوں کا عکاس بنے گا ،وزیر اعظم کا اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں خطاب ایک وے فارورڈ ہوگا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات