صدر مملکت کا خطاب غیر ملکی سفیروں، ہائی کمشنرز اور سفارت کاروں نے توجہ سے سنا

جمعرات 12 ستمبر 2019 23:02

صدر مملکت کا خطاب غیر ملکی سفیروں، ہائی کمشنرز اور سفارت کاروں نے توجہ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 ستمبر2019ء) قومی اسمبلی کے دوسرے پارلیمانی سال کے آغاز پر صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کے پارلیمان کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کو وفاقی دارالحکومت میں مقیم غیر ملکی سفیروں، ہائی کمشنرز اور سفارت کاروں نے توجہ سے سنا۔

(جاری ہے)

پارلیمان کے مشترکہ اجلاس میں اہم ممالک کے سفیروں، ہائی کمشنرز اور سفارتی حکام نے شرکت کی۔ غیر ملکی سفارت کار اجلاس شروع ہونے سے کافی دیر پہلے مہمانوں کی گیلری میں بیٹھے رہے اور آپس میں بات چیت کرتے رہے۔پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے صدر مملکت کا خطاب سننے کے لئے مہمانوں کی گیلریوں میں بڑی تعداد میں مہمان موجود تھے۔