صدر مملکت کا پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب تاریخی تھا، اسد عمر

جمعرات 12 ستمبر 2019 23:12

صدر مملکت کا پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب تاریخی تھا، اسد عمر
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 ستمبر2019ء) سابق وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا ہے کہ صدر مملکت عارف علوی نے پارلیمان کے مشترکہ اجلاس میں مسئلہ کشمیر اور کشمیریوں پر بھارتی مظالم اور غاصبانہ قبضہ کی بات کی جبکہ اپوزیشن کو اپنے پروڈکشن آڈر کی فکر تھی۔جمعرات کو پارلیمنٹ ہاوس کے باہر صدر مملکت کے خطاب پر اپنے ردعمل میں کہا کہ صدر مملکت کا پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب تاریخی تھا۔

(جاری ہے)

صدر مملکت نے اپنے خطاب میں بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر پر غاصبانہ قبضہ اور نہتے کشمیریوں پر جبر ظلم کی بات کی اور دنیا کو کشمیر میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے حوالے سے آگاہ کیا ۔انہوں نے کہا کہ صدر مملکت کی تقریر کے دوران اپوزیشن کو خاموشی اختیار کرنی چاہیے تھی اور کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرنا تھا مگر اپوزیشن کو کشمیر ایشو پر کوئی لینا دینا نہیں تھا بلکہ اپوزیشن کو اپنے پروڈکشن آڈر کی فکر لاحق تھی۔