صدر مملکت عارف علوی کا کشمیر ایشو پر خطاب تاریخی تھا، خالد مقبول صدیقی

جمعرات 12 ستمبر 2019 23:20

صدر مملکت عارف علوی کا کشمیر ایشو پر خطاب تاریخی تھا، خالد مقبول صدیقی
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 ستمبر2019ء) وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ صدر مملکت عارف علوی کا کشمیر ایشو پر خطاب تاریخی تھا۔

(جاری ہے)

جمعرات کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ کشمیر میں ستر سالوں میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں ہورہی ہیں، صدر مملکت نے کشمیر کے ایشو پر تاریخی خطاب کیا اور بھارت کے چہرے کو دنیا کے سامنے بے نقاب کیا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ کراچی میں گزشتہ گیارہ سالوں میں معاشی دہشت گردی ہے، کراچی کے مسائل کو صوبائی حکومت حل کرنے میں ناکام ہوچکی ہے اگر کراچی میں آئین کے آرٹیکل 140پر عمل درآمد کیا جاتا تو آج آرٹیکل 149کی بازگشت نہ سنائی دیتی۔ایک سواک کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جمہوری روایات کے تحت اپوزیشن کو صدر مملکت کے خطاب کے دوران ایسا نہیں کرنا چاہیے تھا۔