پشاور زلمی کے اشتراک سے زلمی گلگت بلتستان گرلز فٹبال لیگ(کل) سے شروع ہوگی

گلگت بلتستان گرلز فٹبال لیگ سے اشتراک پر پشاور زلمی اور جاوید آفریدی کا شکریہ ادا کرتے ہیں ، فٹبالرز کرشمہ عنایت، سمیرا

جمعرات 12 ستمبر 2019 23:34

پشاور زلمی کے اشتراک سے زلمی گلگت بلتستان گرلز فٹبال لیگ(کل) سے شروع ..
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 ستمبر2019ء) میڈیا اور برانڈ ویلیو کے لحاظ سے پاکستان سپر لیگ کی نمبرون فرنچائز پشاور زلمی نے مکسڈ مارشل آرٹس ایونٹ کے کامیاب انعقاد کے بعد اب گرلز فٹبال لیگ کے فروغ میں بھی کردار ادا کرے گی ، زلمی ٹی وی کے اشتراک سے زلمی گلگت بلتستان گرلز فٹبال لیگ (آج) جمعہ سے گلگت بلتستان میں شروع ہوگی ۔

گلگت بلتستان گرلز فٹبال لیگ کی شروعات فٹبالرز کرشمہ عنایت اور سمیرا نے کی اور اب پشاور زلمی کے اشتراک سے یہ لیگ 13سے 17ستمبر تک منعقد ہوگی۔لیگ کے زیادہ تر میچز خوبصورت پاسو فٹبال گراونڈ میں کھیلے جائیں گے ۔ چیئرمین پشاور زلمی جاوید آفریدی نے کہا پشاور زلمی اور زلمی فاونڈیشن یوتھ اینڈ ویمن ایمپاورمنٹ میں بھرپور کردار ادا کرے گی ۔

(جاری ہے)

مکسڈ مارشل آرٹس کے بعد گرلز فٹبال لیگ اور پھر دیگر کھیلوں کو بھی سپورٹ کریں گے، اور زلمی ٹی وی کے زریعے کھیلوں کے فروغ کا مشن جاری رکھیں گے۔فٹبالرز کرشمہ عنایت اور سمیرانے اپنے پیغام میں کہا پشاور زلمی کی سپورٹ سے ہونیوالی زلمی گلگت بلتستان لیگ گرلز فٹبالرز کے لیے صلاحیتوں اظہار کا بہترین موقع ہے ۔ تعاون پر پشاور زلمی اور جاوید آفریدی کے شکر گزار ہیں ۔ گرلز فٹبال لیگ میں گلگت بلتستان کی آٹھ ٹیمیں شریک اور 120ویمن فٹبالرز ان ایکشن ہوں گی۔