ایمریٹس نے لگاتار تیسری مرتبہ بیسٹ انٹرٹینمنٹ ایوارڈ اپنے نام کرلیا

جمعرات 12 ستمبر 2019 23:42

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 ستمبر2019ء) ایمریٹس نے لگاتار تیسرے سال بیسٹ انٹرٹینمنٹ ایوارڈ اپنے نام کرلیا ہے۔ امریکی شہر لاس انجیلس میں اپیکس ایکسپو کے دوران 2020 پیسنجر چوائس ایوارڈز کی تقریب میں ایمریٹس نے بیسٹ انٹرٹینمنٹ ایوارڈ جیت لیا۔ اس موقع پر ایئرلائن کو فائیو اسٹار گلوبل ایئرلائن آفیشل ایئرلائن ریٹنگ بھی دی گئی۔

یہ کسی بھی ایئرلائن میں پہلا ریٹنگ پروگرام ہے اور یہ سب سے بڑی ریٹنگ کا حامل ہے جو مسافروں کے مصدقہ فیڈ بیک پر ہی مبنی ہوتا ہے۔ ایمیریٹس کی کامیابی اسکی انفلائٹ انٹرٹینمنٹ سسٹم میں مسلسل جدت لاکر مسافروں کے آرام کا نیا معیار قائم کرنے میں پنہاں ہے۔ ایمریٹس وہ ایئرلائن ہے جس نے ایوی ایشن انڈسٹری میں پہلی بار اپنے طیاروں میں سال 1992 میں ہر سیٹ پر ٹی وی اسکرین نصب کی ۔

(جاری ہے)

اسی طرح گزشتہ سال مسافروں کے لئے اپنی موبائل ایپلی کیشن پر انٹرٹینمنٹ پلے لسٹس کی خصوصی تیاری اور اسکرین سے اسے منسلک کرنے کی سہولت پیش کی گئی ۔ آج ایمریٹس فضاؤں میں سب سے زیادہ وسیع اور جدید ترین انٹرٹینمنٹ و کمیونکیشن خدمات فراہم کرتا ہے۔ اسکا ایوارڈ یافتہ انفلائٹ انٹرٹینمنٹ سسٹم آئس اب 4500 سے زائد انٹرٹیمنٹ چینل پیش کرتا ہے جن میں ایک ہزار سے موویز ہیں اور یہ کسی بھی ایئرلائن کے مقابلے میں سب سے زیادہ ہیں۔

تمام کلاسز کے مسافروں کو ہر کیبن کے لئے انڈسٹری کی سب سے بڑی اسکرینز فراہم کی گئی ہیں۔ اکانومی کلاس کے لئے 13.3 انچ، بزنس کلاس کے لئے 23 انچ، اور فرسٹ کلاس کے لئے 32 انچ کی اسکرین سے لطف اندوز ہونے کا موقع ملتا ہے ۔ اس کے علاوہ ایمریٹس اپنے مسافروں کو کنکٹویٹی اور لائیو ٹی وی کی سہولت کی فراہمی کے لئے بھی سرمایہ کاری کررہا ہے۔ ایمریٹس کے 176 سے زائد جہاز لائیو ٹی وی سے منسلک ہیں اور مسافر 40 ہزار فٹ کی بلندی پر بین الاقوامی کھیلوں کے لائیو میچز سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔

اسی طرح مسافر مختلف اقسام کے بین الاقوامی نیوز چینلز جیسے سی این این، بی بی سی ورلڈ نیوز، اسکائی نیوز، یورو نیوز، سی این بی سی اور این ایچ کے ورلڈ سے باخبر رہ سکتے ہیں ۔ ایمریٹس کے تمام جہازوں میں وائی فائی کنکٹویٹی موجود ہے۔ تمام کیبن کلاسز کے مسافروں کو 20MBکا مفت وائی فائی ڈیٹا یا پھر میسجنگ ایپلی کیشنز سے اگلے 2 گھنٹے کے لئے لامحدود استعمال کے ساتھ اپنے دوستوں، ساتھیوں اور پیاروں سے رابطے میں رہ سکیں گے۔

ایمریٹس اسکائی وارڈز کے اراکین اپنی ممبرشپ ٹیئر اور ٹریول کلاس کے مطابق خصوصی فائدے اٹھا سکتے ہیں جن میں فرسٹ کلاس یا بزنس کلاس میں سفر کے لئے مفت وائی فائی بھی شامل ہے۔ اپیکس پیسنجر چوائس ایوارڈز بنیادی طور پر مسافروں کے فیڈ بیک کی بنیاد پر قائم ہے جسے اپیکس کی ٹرپلٹ کے ساتھ شراکت داری کے ذریعے دنیا کی سب سے بڑی ٹریول آرگنائزنگ ریٹنگ ایپ کونکر سے جمع کیا جاتا ہے۔ اس ایوارڈ کے سلسلے میں فائیو اسٹار اسکیل کو استعمال کرتے ہوئے دنیا بھر میں یکم جولائی 2018 سے 30 جون 2019 کے درمیان 600 کے قریب ایئرلائنز کے 10 لاکھ سے زائد پروازوں کو ریٹ کیا گیا تھا۔