Live Updates

وزیراعظم کے دورہ امریکا کے شیڈول کو حتمی شکل دے دی گئی

اس مرتبہ عمران خان کا دورہ ہوگا کچھ مختلف، ٹرمپ سے ایک سے زائد ملاقاتیں کی جائیں گی، جنرل اسمبلی اجلاس کےدوران وزیراعظم اہم ممالک کےسربراہوں سے بھی ملاقاتیں کرینگے

muhammad ali محمد علی جمعرات 12 ستمبر 2019 21:52

وزیراعظم کے دورہ امریکا کے شیڈول کو حتمی شکل دے دی گئی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 ستمبر2019ء) وزیراعظم کے دورہ امریکا کے شیڈول کو حتمی شکل دے دی گئی، اس مرتبہ عمران خان کا دورہ ہوگا کچھ مختلف، ٹرمپ سے ایک سے زائد ملاقاتیں کی جائیں گی، جنرل اسمبلی اجلاس کےدوران وزیراعظم اہم ممالک کےسربراہوں سے بھی ملاقاتیں کرینگے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے دورہ امریکا کا شیڈول طے کر لیا گیا ہے۔

وزیراعظم کے دورے کے شیڈول کی تفصیلات بھی جاری کر دی گئی ہیں۔ وزیراعظم ہاوس ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان دورہ امریکا کے سلسلے میں 21ستمبر کو نیویارک پہنچیں گے۔ امریکا کے دورے کے دوران وزیراعظم عمران خان کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے دو ملاقاتیں ہوں گی۔ وزیراعظم عمران خان کی امریکی صدر سے ایک ملاقات ظہرانے پر جبکہ دوسری ہائی ٹی پر ہوگی۔

(جاری ہے)

دورہ امریکا کے دوران وزیراعظم عمران خان 27 ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے۔ جنرل اسمبلی اجلاس کے دوران وزیراعظم اہم ممالک کے سربراہوں سے بھی ملاقاتیں کرینگے۔ وزیراعظم عمران خان کا یہ دورہ امریکا کشمیر کی موجودہ کشیدہ و تشویش ناک صورتحال کے تناظر میں زیادہ اہمیت اختیار کر چکا ہے۔ یہاں یہ بات بھی واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے نریندر مودی کے خطاب کے بعد خطاب کریں گے۔ توقع ہے کہ وزیراعظم عمران خان اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے دوران بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور ان کے دہشت گردانہ اقدامات کو بھرپور انداز میں آڑے ہاتھوں لیں گے۔
                                
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات